سوشل میڈیا

جویریہ سعود کا ’کول ساس‘ کا بیان بحث کا موضوع بن گیا

دونوں نے ایک ساتھ حال ہی میں مارننگ شو میں شرکت کی

Web Desk

جویریہ سعود کا ’کول ساس‘ کا بیان بحث کا موضوع بن گیا

دونوں نے ایک ساتھ حال ہی میں مارننگ شو میں شرکت کی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود کا اپنی والدہ کے متعلق بیان سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا۔

دونوں نے ایک ساتھ حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کی، ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جویریہ سعود نے اپنی والدہ کو ایک ‘کول ساس‘ قرار دیتے ہوئے اُن کی بہوؤں کے ساتھ دوستانہ اور نرم رویے کی تعریف کی۔ 

انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ اپنے گھر میں بہوؤں کو مکمل آزادی دیتی ہیں اور اُن کے آرام کا خیال رکھتی ہیں، جیسا کہ وہ خود اپنی بیٹیوں کے ساتھ کرتی ہیں۔

اداکارہ نے پروگرام میں ایک واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں دو دن کے لیے امی کے ساتھ حیدرآباد گئی۔ دوپہر کے وقت میں نے پوچھا کہ بھابھیاں کہاں ہیں، تو امی نے کہا کہ وہ سو رہی ہیں۔ جب میں نے پوچھا کہ آپ نے جگایا نہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا، جیسے میں تمہیں نیند سے نہیں جگاتی، ویسے ہی اپنی بہوؤں کو بھی نہیں جگاتی۔ چھٹی کا دن ہے، آرام کرنے دو۔

اس موقع پر جویریہ کی والدہ نے بھی خوش دلی سے بتایا کہ ان کی بہوئیں اپنی آزادی سے رہتی ہیں، کھانا خود بناتی ہیں اور اپنی منزل پر رہتی ہیں، اس سے گھر کا ماحول بہتر رہتا ہے۔

تاہم، اس گفتگو کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس پر صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ 

کچھ صارفین نے جویریہ کے اندازِ گفتگو کو بے ساختہ اور دوستانہ قرار دیا، جبکہ کئی افراد نے ان کے تبصروں کو غیر ضروری مداخلت اور خاندان کے نجی معاملات پر کھلی گفتگو قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ہر بیٹی کو اپنی ماں کول ساس ہی لگتی ہے، مگر حقیقت بہو ہی بتا سکتی ہے۔

جبکہ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ لائیو ٹی وی پر بیٹھ کر گھر کی باتیں شیئر کرنا مناسب نہیں، خاص طور پر جب وہ کسی اور کے بارے میں ہوں۔

اگرچہ جویریہ سعود نے اپنے انداز میں اپنی والدہ کے نرم رویے کو سراہا، تاہم یہ واقعہ اس بات کی یاددہانی بھی بن گیا ہے کہ مشہور شخصیات کو عوامی گفتگو میں ذاتی معاملات کا توازن برتنا کتنا ضروری ہے۔