انفوٹینمنٹ

کانز فلم فیسٹیول میں عرفی جاوید کی غیر موجودگی کی وجہ کیا؟

ریجیکشنز سے نہ گھبرانے والی عرفی جاوید کا حوصلہ افزا پیغام

Web Desk

کانز فلم فیسٹیول میں عرفی جاوید کی غیر موجودگی کی وجہ کیا؟

ریجیکشنز سے نہ گھبرانے والی عرفی جاوید کا حوصلہ افزا پیغام

 
ریجیکشنز سے نہ گھبرانے والی عرفی جاوید کا حوصلہ افزا پیغام
ریجیکشنز سے نہ گھبرانے والی عرفی جاوید کا حوصلہ افزا پیغام

بھارتی ماڈل، اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلونسر عرفی جاوید نے فرانس میں جاری کانز فلم فیسٹیول میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے پردہ اٹھا دیا۔

عرفی جاوید زیادہ تر اپنے منفرد اور بولڈ فیشن اسٹائل کی وجہ سے مشہور ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی ڈراموں سے کیا اور کچھ مشہور شوز جیسے ’بڑے بھیا کی دلہنیا‘، ’میرے برجراج‘ اور’ یہی محبتیں‘ میں کام کیا، تاہم انہیں اصل شہرت ٹی وی رئیلیٹی شو بگ باس میں شرکت کے بعد ملی۔

اسی کیساتھ عرفی جاوید سوشل میڈیا پر خاصی سرگرم رہتی ہیں اور اپنے غیر روایتی فیشن اور ڈریسنگ سینس کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔

ان دنوں جہاں فرانس میں کانز فلم فیسٹیول کا 78واں ایڈیشن 13 سے 24 مئی تک جاری ہے جس میں سیکڑوں مشہور شخصیات، اداکار اور فلم ساز شرکت کررہے ہیں وہیں کئی بھارتی حسینائیں جن میں کیارا ایڈوانی، ایشوریا رائے، جھانوی کپور، عالیہ بھٹ، ایشان کھتر، شرمیلا ٹیگور، پائل کپاڈیہ، کرن جوہر اور اروشی روٹیلا سمیت کئی اداکارائیں بھی شامل ہیں لیکن بدقسمتی سے عرفی جاوید اس فیسٹیول کا حصہ بنتے بنتے رہ گئیں۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے عرفی جاوید  جو گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا سے غائب تھیں  فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر طویل نوٹ جاری کیا جس میں انہوں نے کانز کا حصہ نہ بننے کی وجہ بتادی۔

اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے اپنی زندگی کے حالیہ چیلنجز اور ناکامیوں کے بارے میں ایمانداری اور دل سے بات کی اور بتایا کہ ’میں کچھ اپلوڈ نہیں کر رہی تھی، کہیں نظر بھی نہیں آئی کیونکہ میں ایک ایسے مرحلے سے گزر رہی تھی جو آسان نہیں تھا’۔

عرفی بتاتی ہیں کہ،’ میرا بزنس نہیں چلا، میں نے کئی اور چیزیں آزما کر دیکھیں، لیکن ہر جگہ سے صرف ریجیکشنز ملے۔ ساتھ ہی انہوں نے مزید انکشاف بھی کیا کہ انہیں کانز فلم فیسٹیول 2025 میں شرکت کا موقع ملا تھا، مگر وہ یہ موقع حاصل نہ کر سکیں۔

عرفی نے اپنے فینز کو بتایا کہ،’مجھے ‘انڈی وائلڈ’ کے ذریعے کانز جانے کا موقع ملا (دیپا کھوسلا اور کشتیج کانکاریا کا بہت بہت شکریہ)، مگر بدقسمتی سے میرا ویزا ریجیکٹ ہو گیا۔’

ریجیکشنز سے نہ گھبرانے والی عرفی جاوید نے ساتھ ہی اپنی پوسٹ میں حوصلہ افزا پیغام دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ‘میں مانتی ہوں کہ ریجیکشنز کا مطلب اختتام نہیں ہوتا، بلکہ وہ ہمیں اور محنت کرنے کی طرف دھکیلتے ہیں۔’

انہوں نے لکھا کہ ’مجھے یقین ہے کہ آپ میں سے بہت سے لوگ ریجیکشنز سے گزر رہے ہوں گے، اور میں آپ کی کہانیاں سننا چاہوں گی۔ آئیں ایک دوسرے کو سپورٹ کریں اور اوپر اٹھائیں۔’

اپنی پوسٹ کے اختتام پر اداکارہ نے لکھا کہ ’ہر ریجیکشن ایک موقع ہوتا ہے، اگر ہم غور سے دیکھیں۔ زندگی میں اتنے ریجیکشنز کے بعد بھی میں نہیں رکی، اور آپ کو بھی نہیں رکنا چاہیے’۔

ورک فرنٹ کی بات کریں تو اپنے منفرد فیشن انداز کے ساتھ ساتھ عرفی جاوید نے گزشتہ سال ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہونے والے رئیلٹی شو ’فالو کر لو یار’ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔