پاکستان

AVM اورنگزیب پر میمز ، معروف شخصیات کا ردعمل آگیا

ایک معزز شخصیت کے وقار کا خیال رکھنا چاہیے، معروف شخصیات

Web Desk

AVM اورنگزیب پر میمز ، معروف شخصیات کا ردعمل آگیا

ایک معزز شخصیت کے وقار کا خیال رکھنا چاہیے، معروف شخصیات

AVM اورنگزیب پر میمز ، معروف شخصیات کا ردعمل آگیا

دانیہ انور، عبداللہ سلطان، فضا خاور اور منصور علی خان سمیت کئی معروف شخصیات نے  اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کچھ خواتین ایک معزز ایئر فورس آفیسر کے ساتھ فلرٹ کر رہی ہیں حالانکہ وہ شادی شدہ ہیں اور ان کا خاندان یہ سب سوشل میڈیا پر دیکھ رہا ہوگا۔

ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد پاکستان بھارت کشیدگی میں ہیرو بن کر اس وقت سامنے آئے جب انہوں نے پاکستانی قوم کو آپریشن کے بارے میں تفصیلات مہیا کیں اور ایک بھرپور پریس بریفنگ دی۔

ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد ایک باوقار اور خوبصورت شخصیت کے مالک ہیں، سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے ان پر میمز بنانی شروع کردیں جو کہ ان سے فلرٹ پر مبنی تھیں اور میمز کو حوصلہ افزائی بھی مل رہی تھی لیکن اس صورتحال دیکھ کر شوبز اور میڈیا کی کچھ شخصیات نے اسٹینڈ لیا اور اخلاقی بحران کی نشاندہی کی۔

اینکر پرسن عبداللہ سلطان نے کہا کہ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد پاکستان ایئر فورس کی ایک قابل احترام شخصیت اور شادی شدہ مرد ہیں، ایسی شخصیت کی تعریف کرنا بالکل درست ہے لیکن ان سے متعلق غیر سنجیدہ میمز اور نچلے درجے کے خیالی تبصرے کرنا بند ہونا چاہیے۔

اسنیپ گریب انسٹاگرام
اسنیپ گریب انسٹاگرام 

اداکارہ نیمل خان کی بہن اور سماجی شخصیت فضا خاور نے بھی پاکستان ایئر فورس کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خواتین کو تھوڑا تحمل سے کام لینا چاہیے، کیونکہ ہمارے معزز افسران پر جنسی اور غیر اخلاقی لطیفے بنانا سمجھ سے بالاتر ہے۔

اسنیپ گریب انسٹاگرام
اسنیپ گریب انسٹاگرام 

اینکر منصور علی خان نے صاف الفاظ میں ان خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا جو ایئر فورس آفیسر پر فلرٹ کر رہی ہیں کہ ای وی ایم اورنگزیب شادی شدہ ہیں اور ان کی عمر 53 سال ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اب تو مجھے ان کی بیوی کے لیے افسوس ہونے لگا ہے۔

اسنیپ گریب انسٹاگرام
اسنیپ گریب انسٹاگرام 

اداکارہ دانیہ انور نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ پاکستان ائیر فورس کے اعلیٰ افسر کو عزت مل رہی ہےلیکن خواتین کو یہ سمجھنا چاہئے کہ اس طرح کے رویے سے کسی کی شخصیت متاثر ہوسکتی ہے، وہ مزید عزت کے حقدار ہیں۔

اس کے علاوہ بہت سی پاکستانی خواتین نے بھی اس بات پر زور دیا کہ ہمارے افسران پاکستانی عوام کی جانب سے ستائش کے مستحق ہیں لیکن ان کے بارے میں غیر اخلاقی مذاق بنانا اور انہیں ایک رومانوی شخصیت کے طور پر پیش کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔

آپریشن بُنیان مرصوص

یاد رہے کہ آپریشن بُنیان مرصوص کے تحت پاکستان نے بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ائیربیس، پٹھان کوٹ ائیربیس اور سرسہ ائیربیس کے علاوہ سورت گڑھ ائیرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا تھا۔

ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد

بھارت کی جانب سے 7 مئی کی رات پاکستان پر جب فضائی حملہ کیا گیا تو پاکستان نے بروقت اور مؤثر جواب دیتے ہوئے رات کی تاریکی میں میزائل حملوں کے ذریعے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے پاک فضائیہ نے مار گرائے، جس میں جدید طرز کا فرانسیسی جنگی طیارہ بھی شامل تھا۔

طیاروں کے گرنے کی خبر جوں ہی سوشل میڈیا کی زینت بنی وہیں پوری قوم پاک افواج کے گُن گانے لگی تھی بالخصوص توجہ کا مرکز ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد رہے۔