ٹک ٹاک: تصاویر کو AI ویڈیوز میں بدلنے کا نیا فیچر متعارف

مقبول شارٹ ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک جدید اور دلچسپ فیچر متعارف کرایا ہے، جس کی مدد سے اسٹوریز میں شیئر کی جانے والی عام تصاویر اور سیلفیز کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے ذریعے ویڈیوز میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
ٹک ٹاک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، یہ فیچر صرف ‘ٹک ٹاک اسٹوریز‘ میں دستیاب ہوگا اور اسے ‘AI Alive‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس ٹول کی مدد سے صارف صرف ایک کلک کے ذریعے اپنی تصویری اسٹوری کو متحرک اور جاذب نظر AI ویڈیو میں تبدیل کر سکتا ہے۔
اسمارٹ فیچر کے تحت اگر کوئی صارف اسٹوری کیمرہ استعمال کرتے ہوئے اپنی تازہ سیلفی بناتا ہے، تو ایپ خودکار طور پر اس سیلفی کو ایک متحرک AI ویڈیو میں بدلنے کی سہولت فراہم کرے گی۔ اسی طرح، پہلے سے لی گئی تصاویر کو بھی AI کی مدد سے اینیمیٹڈ ویڈیوز میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
AI ٹول نہ صرف تصاویر کو حرکت دیتا ہے بلکہ ان میں دلکش مناظر جیسے بادل، پہاڑ، دریا، سمندر اور دیگر قدرتی پس منظر بھی شامل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے سادہ تصاویر ایک تخلیقی ویڈیو میں ڈھل جاتی ہیں۔
صارفین کو یہ سہولت بھی دی گئی ہے کہ اگر وہ AI ویڈیو کو اپنی پسند کے مطابق نہ پائیں تو اسے حسبِ منشا ایڈٹ بھی کر سکتے ہیں۔
ٹک ٹاک نے اس فیچر کے شفاف استعمال کو یقینی بنانے کے لیے واضح کیا ہے کہ AI سے تیار کردہ تمام ویڈیوز پر ‘AI Generated‘ کا لیبل نمایاں طور پر موجود ہوگا، اور اگر ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کیا جائے تو بھی ناظرین کو معلوم ہوگا کہ یہ مواد AI کے ذریعے تخلیق کیا گیا ہے۔
یہ نیا فیچر نہ صرف صارفین کے لیے تخلیقی اظہار کے امکانات بڑھاتا ہے بلکہ سوشل میڈیا پر AI کے استعمال کو مزید دلچسپ اور انٹرایکٹو بنانے کی جانب ایک اہم قدم بھی ہے۔
-
دلچسپ و خاص 18 منٹ پہلے
کرشمہ کپور کے سابق شوہر 53 سال کی عمر میں چل بسے
-
فلم / ٹی وی 27 منٹ پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
وائرل اسٹوریز 50 منٹ پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 1 گھنٹے پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی