وائرل اسٹوریز

مامیا شاہ جعفر نے ریلز شیئر کرنے کے نئے اصول بنالیے

تیار ہوتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Web Desk

مامیا شاہ جعفر نے ریلز شیئر کرنے کے نئے اصول بنالیے

تیار ہوتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی ماڈل، ڈانسر ، سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ابھرتی ہوئی اداکارہ مامیا شاہ جعفر نے سوشل میڈیا پر متحرک رہنے کے اپنے نئے اصول بنا لیے۔

ویسے تو مامیا شاہ جعفر کے نام سے مشہور اس حسینا کا نام ماہم شاہد ہے جو پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے ستاروں میں سے ایک ہیں۔ ماڈلنگ کے بعد اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی خوبرو اداکارہ اور پاکستانی سینسیشن مامیا اپنے مختصر سے کیرئیر میں مختلف پراجیکٹس کا حصہ رہیں جس میں کالج گیٹ، جھوک سرکار، مسز جناح جیسے نام شامل ہیں۔

تاہم اسی کیساتھ وہ بے پناہ خوبصورتی کی وجہ سے ’انڈیا کا پھول’ کے لقب سے بھی پہچانی جاتی ہیں۔ علاوہ ازیں اداکارہ مامیا کی اداکاری سے ہٹ کر وجہ شہرت کی بات کریں تو وہ نہ صرف فٹنس کی شوقین ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی خاصا سرگرم رہتی ہیں جہاں اپنے بولڈ لکس سے کبھی تعریف و کبھی تنقید کا نشانہ بن جاتی ہیں۔

لیکن اس بار انہوں نے دیگر پوسٹس سے ہٹ کر ایک ریل شیئر کی جس میں انہوں نے کچھ نئے اصول متعارف کرائے۔

انسٹاگرام پر جاری ریل میں اداکارہ مامیا تیار ہوتیں نظر آرہی ہیں ساتھ ہی کلپس میں انہیں تیاری کے بعد سیاہ اور سنہری بولڈ پشواس میں دیکھا گیا۔

اس ریل کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے فینز کو یہ واضح کردیا کہ یہ مناظر نئے نہیں بلکہ پرانے ہیں جو انہوں نے فرافٹس کیے ہوئے تھے۔ساتھ ہی اداکارہ نے نئے اصول متعارف کراتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ،‘ہمیشہ دیر کر دیتی ہوں میں لیکن اب ہم اس اصول پر کام کر رہے ہیں کہ  ’اگر ڈرافٹس میں ہے تو پوسٹ ضرور ہوگا’۔

ساتھ ہی انہوں نے اس تاخیر کی وجہ بیان کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ،‘اگر اس ویڈیو پر لپ سنک نہ کیا ہوتا تو یہ  سب آسان ہوتا۔’

تاہم سوشل میڈیا صارفین کو ایک بار پھر اداکارہ کا یہ لُک متاثر نہ کرسکا اور انہوں نے کمنٹ سیکشن میں بولڈ ڈریسنگ پر انہیں  تنقید کا نشانہ بنایا۔

ساتھ ہی کئی صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے اداکارہ کی جم کر تعریف کی۔

تازہ ترین