وائرل اسٹوریز

اکشے کمار کیساتھ تصویر لینے والا یہ بچہ آج کا نامور اداکار ، جانیے کون؟

اکشے کمار نے فلم ’قیمت’ کے سیٹ کا ایک واقعہ سنا دیا

Web Desk

اکشے کمار کیساتھ تصویر لینے والا یہ بچہ آج کا نامور اداکار ، جانیے کون؟

اکشے کمار نے فلم ’قیمت’ کے سیٹ کا ایک واقعہ سنا دیا

ہر فنکار کی کامیابی کے پیچھے کوئی نہ کوئی کہانی پوشیدہ ہوتی ہے، ایسی ہی ایک کہانی اس بچے کی بھی ہے جسکی تصاویر سالوں قبل اکشے کمار کیساتھ منظر عام پر آئی۔

یہ بچہ کوئی اور نہیں بلکہ رنویر سنگھ تھا جو آج نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اپنے ٹیلنٹ کے سبب بی ٹاؤن پر راج کیے ہوئے ہے۔

چند سالوں قبل رنویر سنگھ نےمائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر اپنے بچپن کی ایک پرانی تصویر شیئر کی تھی  جس میں انہیں اداکار اکشے کمار کیساتھ پوز دیتے دیکھا گیا۔

اس تصویر میں رنویر سنگھ بالکل ایسے ہی نظر آرہے ہیں جیسے کوئی مداح کسی اداکار کے ساتھ تصویر کھنچواتا ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ اب رنویر خود بھی ایک کامیاب اور معروف اداکار بن چکے ہیں۔

لیکن اس تصویر کے پیچھے کہانی ہے کیا وہ اکشے کمار نے اپنے لفظوں میں بیان کرکے سب کی تمام تر توجہ مبذول کرالی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کلپ میں اکشے کمار سال 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ’قیمت’ کا حوالہ دیتے ہوئے اس تصویر کا اہم راز فاش کرتے سنائی دیے۔

اکشے کمار نے بتایا کہ جب میں قیمت فلم کی شوٹنگ کررہا تھا تو اس دوران میری نظر ایک ایسے بچے پر بڑی جسے لوگ دھکا مار کر سیٹ سے باہر نکال رہے تھے، تو وہ بچہ مسلسل رورہا تھا’۔

اداکار بتاتے ہیں یہ مناظر دیکھ کر میں اس بچے کے پاس گیا اور اسکے ساتھ ایک تصویر بنوائی اور اسکے ساتھ کچھ دیر بات چیت بھی کی، لیکن کون یہ بات جان سکتا تھا یہ بچہ کوئی نہیں بلکہ رنویر سنگھ ہوگا’۔

اس بات کو جاری رکھتے ہوئے رنویر سنگھ نے بتایا کہ،’میں بہت فلمی بچہ ہوا کرتا تھا، میری پیدائش سن 85 میں ہوئی اور 90 کی دہائی میں میں پلا بڑا اور انہیں فنکاروں کو دیکھ کر بڑا ہوا’۔

رنویر سنگھ نے اپنے تمام سینئر فنکاروں کو ہیرو قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ،’یہ تمام فنکار میرے ہیرو اور میرے اسکرین آئیڈیل ہیں، انہیں ہی دیکھ کر مجھ میں اداکاری کا شوق پیدا ہوا تھا اور آج میں نامور شخصیات جیسے سنجے لیلا بھنسالی کیساتھ فلموں میں کام کررہا ہوں۔

تازہ ترین