فلم / ٹی وی

'بھول چوک معاف' دوبارہ تھیٹر میں ریلیز کیلئے تیار

پی وی آر اور میڈوک فلمز نے باہمی رضامندی سے تنازع حل کردیا۔

Web Desk

'بھول چوک معاف' دوبارہ تھیٹر میں ریلیز کیلئے تیار

پی وی آر اور میڈوک فلمز نے باہمی رضامندی سے تنازع حل کردیا۔

پی وی آر اور میڈاک فلمز نے باہمی رضامندی سے تنازع حل کردیا
پی وی آر اور میڈاک فلمز نے باہمی رضامندی سے تنازع حل کردیا

بمبئی ہائی کورٹ نے بدھ کے روز پروڈکشن ہاؤس میڈوک فلمز اور سینما چین پی وی آر آئنوکس کے درمیان سمجھوتے کے بعدبالی وڈ اداکار  راجکمار راؤ کی فلم 'بھول چوک معاف' کو تھیٹر میں ریلیز کی اجازت دے دی۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  فلم 23 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس کے بعد اسے پہلے سے لازمی قرار دی گئی 8 ہفتوں کے انتظار کی مدت کے بغیر او ٹی ٹی پر بھی ریلیز کیا جا سکتا ہے۔

یہ پیش رفت میڈوک فلمز کی جانب سے ایک سنگل جج کے گزشتہ ہفتے جاری کردہ حکم امتناع کے خلاف دائر کردہ اپیل کے بعد سامنے آئی ہے جس میں فلم بھول چوک معاف کی کسی بھی پلیٹ فارم  بشمول او ٹی ٹی پر ریلیز کو روک دیا گیا تھا۔

اس اپیل کی سماعت جسٹس کمال کھاتا اور جسٹس ادویت سیٹھنا پر مشتمل ایک ڈویژن بینچ نے کی سماعت کے دوران دونوں فریقین نے رضامندی کی شرائط پیش کیں جس میں پی وی آر نے لازمی ہولڈ بیک پیریڈ کو کم کرنے پر اتفاق کیا۔

جس سے فلم کی تھیٹر میں نمائش کے فوراً بعد او ٹی ٹی پر ریلیز کی راہ ہموار ہو گئی۔

واضح رہے کہ ابتدائی طور پر فلم 'بھول چوک معاف' 9 مئی کو پی وی آر آئنوکس کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی جس کے آٹھ ہفتے بعد اسے او ٹی ٹی پر جاری کیا جانا تھا۔

 تاہم بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور قومی سلامتی کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے میڈوک فلمز نے فلم کی تھیٹر میں ریلیز منسوخ کرنے اور اس کے بجائے 16 مئی تک براہ راست او ٹی ٹی پر جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس اچانک تبدیلی نے پی وی آر کو ہائی کورٹ سے رجوع کرنے پر مجبور کیا جس نے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ان کا استدلال تھا کہ سینما چین نے فلم کی تھیٹر میں نمائش کے لیے میڈوک کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا۔

9 مئی کو جسٹس عارف ڈاکٹر نے فلم کی او ٹی ٹی ریلیز پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ پی وی آر نے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں اور فلم کی تشہیر میں سرمایہ کاری کی ہے۔ 

عدالت نے نوٹ کیا تھا کہ اچانک منسوخی سے پی وی آر کی ساکھ اور خیر سگالی متاثر ہوگی جس کے بعد دونوں فریقین کی باہمی رضامندی سے فلم کی ریلیز کو تنازع حل ہوگیا جس کے بعد فلم 23 مارچ کو ریلیز کیلئے تیار ہے۔