فلم / ٹی وی

دلجیت دوسانجھ ’نوانٹری2‘ میں کام کرنے کےانکاری کیوں ؟

2005 کی فلم ’نوانٹری‘ کے سیکوئل کو بنایا جارہا ہے

Web Desk

دلجیت دوسانجھ ’نوانٹری2‘ میں کام کرنے کےانکاری کیوں ؟

2005 کی فلم ’نوانٹری‘ کے سیکوئل کو بنایا جارہا ہے

فائل فوٹو:گوگل
فائل فوٹو:گوگل

بھارت کے معروف گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے فلم ’نوانٹری‘ کے سیکوئل میں مبینہ طور پر کام کرنے سے منع کردیا ہے۔

بہت سے لوگ دلجیت دوسانج کو 'نو انٹری' کی مزیدار دنیا میں دیکھنے کے لیے بے حد پُرجوش تھے لیکن مداحوں کے لیے ایک مایوس کن خبر ہے کہ گلوکار اور اداکار نے مبینہ طور پر 'نو انٹری 2' سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

اطلاعات کے مطابق انہوں نے یہ فیصلہ تخلیقی اختلافات کی بنیاد پر کیا ہے، فلم فیئر کی ایک رپورٹ کے مطابق دلجیت نے یہ منصوبہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک ذریعے نے بتایا کہ دلجیت، ورون دھون اور ارجن کپور کے ساتھ کام کرنے کے لیے کافی پُرجوش تھےلیکن گزشتہ چند ہفتوں کے دوران وہ فلم کے تخلیقی خیالات سے ہم آہنگ نہیں ہو پائے، اسی لیے انہوں نے پروجیکٹ سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔

فی الحال فلم کی حتمی کاسٹ کے حوالے سے کوئی آفیشل اعلان سامنے نہیں آیا، اس سیکوئل کی ہدایت کاری انیس بزمی کر رہے ہیں جبکہ بونی کپور فلم کے پروڈیوسر ہیں۔

جب انیس بزمی سے اس حالیہ پیش رفت پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں اس معاملے پر اس وقت بات نہیں کر سکتا بہتر ہوگا آپ اس کے لیے بونی کپور سے رابطہ کریں۔

رپورٹس کے مطابق، ورون دھون اور ارجن کپور اس سیکوئل میں مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی مانا جا رہا ہے کہ اداکارہ تمنا بھاٹیا فلم کا حصہ ہیں اور ان کا کردار ممکنہ طور پر 2005 کی اصل فلم میں بپاشا باسو کے کردار سے مشابہت رکھتا ہے البتہ اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

'نو انٹری 2' کو 2025 کے آخر میں ریلیز کیا جانا تھا، 2005 کی فلم میں سلمان خان، انیل کپور اور فردین خان نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

'نو انٹری' کی کہانی دو شادی شدہ مردوں (انیل اور فردین خان) کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے فلرٹی دوست پریم (سلمان خان) کی وجہ سے الجھنوں کا شکار ہو جاتے ہیں، جب وہ ایک کال گرل سے ان کی ملاقات کراتا ہے، جس کے بعد حالات قابو سے باہر ہو جاتے ہیں۔

فلم میں لارا دتہ، ایشا دیول اور سلینا جیٹلی نے خواتین کردار ادا کیے تھے، جبکہ بپاشا باسو نے ایک خاص کردار میں کام کیا تھا۔