فلم / ٹی وی
سلمان خان نے کس گانے کے ڈائریکٹرز کو ڈانٹ پلادی تھی ؟
گانے میں بالغ مواد کی بھرمار کی وجہ سے سینسربورڈ نے بھی اعتراضات اٹھائے تھے
سلمان خان نے کس گانے کے ڈائریکٹرز کو ڈانٹ پلادی تھی ؟
گانے میں بالغ مواد کی بھرمار کی وجہ سے سینسربورڈ نے بھی اعتراضات اٹھائے تھے
فلم سازوں رادھیکا راؤ اور ونئے سپرو نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ ان کی بنائی ہوئی مشہور ویڈیو ’کانٹا لگا‘ کو سلمان خان نے سخت ناپسند کیا تھا اور انہیں ڈانٹ بھی پلائی تھی۔
سن 2000 میں بھارتی موسیقی میں ایک نیا کلچر متعارف ہوا جس میں پُرانے ہندی گانوں کو ریمکس کرکے بولڈ انداز میں پیش کیے جانے لگا۔
ان سب کی شروعات میوزک ویڈیو ’کانٹا لگا‘ کی زبردست مقبولیت کے باعث ہوئی، جس کی اداکارہ شیفالی زریوالا نے نہایت بولڈ انداز میں گانا فلمبند کروایا تھا،گانے میں بالغ مواد ہونے پر میوزک انڈسٹری میں ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔
رادھیکا راؤ اور ونئے سپرو نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن نے ان پر سخت اعتراضات کیے اور یہاں تک کہا کہ ان کی ویڈیو نے عوام کی اخلاقیات کو نقصان پہنچایا ہے۔
ردھیکا راؤ اور ونئے سپرو نے بتایا کہ ویڈیو ریلیزہونے کے بعد سلمان خان نے انہیں اپنے گھر بلایا اور کہا کہ تم لوگ سیکسی کام کم کیا کرو، اچھا نہیں لگتا۔
فلم سازوں نے بتایا کہ وہ مسلسل فلگنی پاٹھک کے ساتھ معصوم اور پیار بھرے گانے کر رہے تھے اور جگجیت سنگھ، پنکج ادھاس جیسے گلوکاروں کے ساتھ غزلیں بنا رہے تھے لیکن ایک وقت کے بعد تخلیقی طور پر کچھ نیا کرنے کی طلب محسوس ہوئی۔
ونئے نے بتایا کہ ایک دن ہم سلمان خان کے گھر گئے، وہ ورزش کرتے ہوئے کشور کمار کے گانے کا جھانکار بیٹس ریمکس سن رہے تھے، وہیں سے ہمیں ایک آئیڈیا آیا اور تب ہی ہندوستان میں ریمکس دور کی شروعات ہوئی۔
ہم نے ’کلیوں کا چمن‘،’کانٹا لگا‘،’چڑھتی جوانی‘ جیسے گانے بنائے،یہ آواز خود بخود ایک نائٹ کلب کا تاثر دیتی تھی۔
موجودہ پروجیکٹس
’صنم تیری قسم‘ کی تھیٹرز میں دوبارہ ریلیز کے بعد ملی کامیابی سے خوش ہو کر یہ ہدایت کار جوڑی اب اس فلم کا سیکوئل بنانے کی تیاری میں ہے۔
انہوں نے تصدیق کی ہے کہ ہرشوردھن رانے کو دوبارہ کاسٹ کیا جائے گا لیکن انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کو کاسٹ نہیں کیا جائے گا اور اس کی وجہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی ہے۔
مزید خبریں
-
ڈرامہ سیریل ’گونج‘ کیوں دیکھیں؟
-
’وار 2’ کی پہلی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی تباہی مچاگئی
-
ڈراما ’پرورش’ پر بھی ’LGBTQ’ کو فروغ دینے کا الزام؟
-
میں منٹو نہیں ہوں؛ سجل اور آصف رضا میر کی اداکاری کے چرچے
-
’تیرے بن 2’ کی تاخیر، یمنیٰ زیدی نے اصل وجہ بتادی
-
ڈراما ’سسرال سمر کا’ کی ایک اور اداکارہ بگ باس 19 کا حصہ؟
-
ڈرامہ 'پرورش' میں فہد مصطفیٰ کی انٹری کی دھوم
-
ندا یاسر کی ملازماؤں کی چوریوں کے قصے سُن سُن کر عوام بیزار
-
فلم ’بازیگر‘ کی اصل کہانی کیا؟
-
موہت سوری کی پانچ فلمیں جو آپ کی واچ لسٹ کا حصہ بننی چاہییں
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Lucy Liu shares lesson learned after shocking health scare: ‘It was scary’
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death


