فلم / ٹی وی

پروڈیوسر نے نو انٹری 2 سے دلجیت کی علیحدگی کی اصل وجہ بتادی

بونی کپور نے نو انٹری 2 کی کاسٹنگ کے حوالے سے حقیقی اپڈیٹ فراہم کردی۔

Web Desk

پروڈیوسر نے نو انٹری 2 سے دلجیت کی علیحدگی کی اصل وجہ بتادی

بونی کپور نے نو انٹری 2 کی کاسٹنگ کے حوالے سے حقیقی اپڈیٹ فراہم کردی۔

پروڈیوسر نے نو انٹری 2 سے دلجیت کی علیحدگی کی اصل وجہ بتادی

گزشتہ چند روز سے انڈسٹری کے حلقوں میں بڑے پیمانے پر یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ دلجیت دوسانجھ تخلیقی اختلافات کی وجہ سے فلم نو انٹری کے سیکوئل سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔

سال 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم نو انٹری کا سیکوئل انیس بزمی کی ہدایت کاری میں بنایا جارہا ہے جس میں دلجیت کے علاوہ ورون دھون اور ارجن کپور بھی ہیں۔

یہ خبر جلد ہی میڈیا تک پہنچ گئی اور جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، جس سے فلم کے مستقبل کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

چنانچہ پنک ولا نے فلم کے پروڈیوسر بونی کپور سے رابطہ کیا، جنہوں نے نو انٹری 2 کی کاسٹنگ کے حوالے سے حقیقی اپڈیٹ فراہم کی۔

فلمساز نے ان افواہوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دلجیت دوسانجھ کے ساتھ تاریخوں کو لے کر بات چیت ہو رہی ہے، تاہم انہوں نے یہ تصدیق ضرور کی کہ اداکار کے ساتھ کوئی تخلیقی اختلافات نہیں ہیں۔

بونی کپور کا کہنا تھا کہ 'ہاں، تاریخ کے مسائل ہیں، لیکن یقینی طور پر کوئی تخلیقی تفاوت نہیں ہے، یہ بالکل غلط ہے، ہم تاریخوں کے مسائل کو ختم کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں'۔

2005 کی کلٹ کامیڈی کے اس سیکوئل میں ورون دھون، دلجیت دوسانجھ، اور ارجن کپور مرکزی کردار میں تھے، ان کے علاوہ فلم میں 6 خواتین بھی مرکزی کرداروں میں ہیں۔

میکرز حال ہی میں یونان گئے تھے اور 2026 کے اوائل میں فلم کی شوٹنگ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

دلجیت کی تاریخوں کے حوالے سے معاملات واضح ہونے کے بعد شوٹ کی صحیح ٹائم لائنز لاک کر دی جائیں گی۔

گلوکار کی تاریخوں کا تنازع دلجیت کے شائقین کی جانب سے مزید کنسرٹس کے مطالبے کی وجہ سے پیدا ہو رہا ہے، جو اب اگست سے دسمبر کے درمیان شیڈول ہیں۔

توقع ہے کہ کنسرٹس پوری دنیا میں ہوں گے، اور اس کے لیے کیلنڈر تیار کیا جا رہا ہے، جون تک اس پورے منظر نامے پر ایک واضح تصویر سامنے آجائے گی۔

اسی دوران دلجیت کے جون میں سرحد کے سیکوئل کی شوٹنگ شروع کرنے کا بھی امکان ہے، انوراگ سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم جنوری 2026 میں بڑے پردے پر آنے کے لیے تیار ہے۔