کنگنا کو ٹرمپ مخالف پوسٹ کرنے پر ہزیمت کا سامنا
کنگنا رناوت نریندر مودی اور ٹرمپ کا مضحکہ خیز موازنہ کیا تھا۔

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، اس بار وجہ بنی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ان کی ایکس پوسٹ، جو خود ان کی جماعت کے لیے خفت کا باعث بن گئی۔
کنگنا رناوت نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران زہر اگلنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا، انہوں نے اپنی سیاسی جماعت بی جے پی کی نمائندگی کرتے ہوئے پاک بھارت کشیدگی کو کیش کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر زہر اگلتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹا ہی دینا چاہئے اور ساتھ ہی کنگنا نے پاکستان کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل بھی کی۔
اب حال ہی میں کنگنا رناوت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف پوسٹ کرکے شیر کے منہ میں ہاتھ ڈال دیا اور پھر خود ہی ہزیمت کا شکار ہو کر وہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔
مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر کنگنا نےایک پوسٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ٹرمپ، مودی سے جلتے ہیں‘۔
اس پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ ٹرمپ امریکہ کے صدر رہے ہیں لیکن عالمی سطح پر سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے رہنما نریندر مودی ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ ٹرمپ کی دوسری ٹرم تھی جبکہ مودی تیسری مدت اقتدار میں ہیں، ٹرمپ اگر ایلفا میل ہیں، تو مودی ایلفا میل کے باپ ہیں۔
ان کے اس بیان نے نہ صرف سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی بلکہ بی جے پی کے اندر بھی تشویش کی لہر دوڑا دی۔
پارٹی قیادت نے فوری طور پر ردعمل دیتے ہوئے کنگنا کو سرزنش کی اور پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت کی۔
بعدازاں کنگنا نے وضاحت پیش کرتے ہوئے ایک نئی پوسٹ میں انکشاف کیا کہ انہیں بی جے پی صدر جے پی نڈا کی جانب سے فون آیا، جس میں انہیں وہ متنازع پوسٹ ہٹانے کا کہا گیا۔
اپنی صفائی میں کنگنا نے لکھا کہ ان کا مقصد کسی کی تضحیک نہیں تھا بلکہ انہوں نے یہ پوسٹ اس تناظر میں کی تھی کہ ٹرمپ نے ایپل کے سی ای او ٹم کک سے کہا تھا کہ ایپل بھارت میں اپنی مصنوعات کی تیاری نہ کرے۔
اس پوری صورتحال نے ایک بار پھر یہ واضح کر دیا کہ کنگنا کی غیر محتاط زبان اور بےباک انداز نہ صرف سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا کرتے ہیں بلکہ ان کی اپنی جماعت کے لیے بھی پریشانی کا سبب بن سکتے ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 14 منٹ پہلے
عاصم اور میرب کے ایک ساتھ آخری لمحات توجہ کا مرکز
-
انفوٹینمنٹ 45 منٹ پہلے
فلم ماں؛ کاجول کی اجے اور آر مادھون کے کیمیو پر لب کشائی
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
میرب سے علیحدگی، ہانیہ ایک بار پھر عاصم کی لائف میں اِن؟
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
اداکارہ اننیا پانڈے کی نئی انسٹا پوسٹ تنقید کی زد میں