'ہیرا منڈی' کی کونسی اداکارہ کانز میں جلوہ دکھانے کو تیار؟
اداکارہ مسلسل چوتھی مرتبہ اس عالمی فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے والی ہیں۔

مشہور بھارتی ویب سیریز ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار کی ایک اداکارہ چوتھی بار کانز فلم فیسٹیول میں اپنا جلوہ دکھانے کے لیے تیار ہیں۔
ویب سیریز میں ببو جان اور گجاگامنی واک سے تہلکہ مچانے والی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے 2022 میں کانز فلم فیسٹیول میں ڈیبیو کیا۔
اس کے بعد اگلے دو سال تک انہوں نے اس عالمی ایونٹ میں سب کو حیران کردیا، اب یہ رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ ہیرامنڈی اداکارہ فرنچ رویرا میں واپس آنے والی ہیں۔
فلم فیئر کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ادیتی راؤ حیدری 2025 میں کانز فلم فیسٹیول میں چوتھی بار نظر آئیں گی۔
وہ ماضی میں کچھ خوبصورت ریڈ کارپٹ لُکس پیش کر چکی ہیں اور امید ہے کہ اس مرتبہ وہ ایک بار پھر سب کو دنگ کر دیں گی، البتہ اس سال کے لیے ان کے لُک کے حوالے سے ابھی تک تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
ادیتی ان مشہور ہندوستانی مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل ہوں گی جو اس سال اس فیسٹیول کا حصہ بنیں گی۔
ان میں بالی وڈ سپر اسٹار عالیہ بھٹ اپنا ڈیبیو کریں گی جبکہ ایشوریا رائے بچن ایک بار پھر جلوہ گر ہوں گی، جھانوی کپور، ایشان کھتر، کرن جوہر، اور دیگر بھی نیرج گھیوان کی ہدایت کاری میں بننے والی اپنی فلم ہوم باؤنڈ کے پریمیئر میں شرکت کریں گے۔
78 ویں کانز فلم فیسٹیول کا آغاز 13 مئی سے ہوا ہے اور اس کی اختتامی تقریب 24 مئی کو ہوگی۔
دریں اثنا ادیتی راؤ حیدری نے حال ہی میں اپنی سیریز ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار کی پہلی سالگرہ منائی۔ اس تاریخی ڈرامے نے سنجے لیلا بھنسالی کے او ٹی ٹی ڈیبیو کو مارک کیا، جسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر یکم مئی 2024 کو ریلیز کیا گیا تھا۔
انسٹاگرام پر ایک خصوصی پوسٹ میں ادیتی نے ناظرین کی محبت کا شکریہ ادا کیا۔
اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے شیئر کیا کہ 'ببوجان ہمیشہ خاص اور متاثر کن اور میرے دل کے بہت قریب رہیں گی۔ اس کا غیر متزلزل یقین، وفاداری، ہمت اور خوبصورت روح، ببوجان نے ایک غیر معمولی زندگی جی۔'
کام کے محاذ پر ادیتی ایک اور ویب سیریز کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کا نام او ساتھی رے ہے۔
رومانوی ڈرامے میں شریک اداکار اویناش تیواری اور ارجن رامپال ہیں، اسے امتیاز علی نے تخلیق کیا ہے اور اسے عارف علی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
باضابطہ اعلان میں اس شو کو 'عصر حاضر میں محبت کے پرانے احساس کی علامت' کے طور پر بیان کیا گیا، او ساتھی رے کو بھی نیٹ فلکس پر جلد ریلیز کیا جائے گا۔
-
دلچسپ و خاص 28 منٹ پہلے
کرشمہ کپور کے سابق شوہر 53 سال کی عمر میں چل بسے
-
فلم / ٹی وی 37 منٹ پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
وائرل اسٹوریز 60 منٹ پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 1 گھنٹے پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی