اقرا عزیز بچوں کو سرعام پیٹنے والے والدین پر برس پڑیں
ہم نے بھی بچپن میں یہی سب دیکھا ہے لیکن ہمیں اس سلسلے کو توڑنا ہوگا، اداکارہ

معروف پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے بچوں پر سرعام تشدد کرنے والے والدین پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کھری کھری سُنادی۔
اقرا عزیز کا شمار پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو مختلف ڈراموں میں اداکاری کے علاوہ سماجی موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کرنے سے نہیں کتراتیں۔
حال ہی میں اقرا عزیز نے لاہور کے پوش علاقے ڈی ایچ اے میں ایک افسوسناک واقعے پر آواز بلند کی ہے جہاں ایک شخص نے اپنے کم سن بیٹے کو سرعام تھپڑ مارا۔
یہ منظر اس وقت کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوا جب وہاں موجود 2 کانٹینٹ کریئیٹرز ویڈیو بنا رہے تھے اور عقب میں یہ واقعہ پیش آیا۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور عوام کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ عام بچوں کی طرح تھوڑی بہت شرارتیں کر رہا تھا، جس پر والد نے غصے میں آ کر اسے چہرے پر زور سے تھپڑ دے مارا۔
سوشل میڈیا صارفین کے علاوہ اقرار عزیز نے بھی اس اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اقرا عزیز، جو خود ایک ننھے بیٹے 'کبیر حسین' کی ماں ہیں، نے اس واقعے پر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ردعمل دیا۔

انہوں نے کہا کہ 'ایک دیسی ماں ہونے کے ناطے میں سمجھ سکتی ہوں کہ بعض اوقات بچے کے شور یا شرارت پر ہمیں غصہ آ جاتا ہے اور تھپڑ رسید کرنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے، کیونکہ ہم نے خود بھی اپنے بچپن میں یہی سب دیکھا ہے لیکن ہمیں اس سلسلے کو توڑنا ہوگا'۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'کوئی بھی حرکت یا شرارت، چاہے کتنی ہی ناپسندیدہ کیوں نہ ہو، بچے کو جسمانی سزا دینے کا جواز نہیں بن سکتی، یاد رکھیں کہ آپ کا بچہ اس دنیا میں نیا ہے، وہ ہمیشہ آپ سے کم عمر رہے گا اور چیزوں کا مختلف انداز میں تجربہ کرے گا'۔
اقرا عزیز کے اس پیغام کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے، انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ بچوں کی تربیت پیار، سمجھداری اور برداشت سے ہونی چاہیے نہ کہ تشدد سے۔
ایک صارف نے لکھا کہ 'اسلام میں چہرے پر مارنے کی ممانعت ہے۔ اگر سزا دینا ہی تھی تو گھر میں دی جاتی، سرِ عام نہیں'۔
ایک اور صارف نے کہا کہ 'تشدد ہماری ڈی این اے کا حصہ بنتا جا رہا ہے، یہ قابلِ قبول نہیں'۔
ایک نیٹیزن نے تبصرہ کیا کہ 'پھر یہی والدین کہتے ہیں کہ بچے بڑھاپے میں ان کی خدمت نہیں کرتے، جب بچپن میں عزت نہیں دی تو وہ کیسے فرمانبردار رہیں گے؟'
-
دلچسپ و خاص 44 منٹ پہلے
کرشمہ کپور کے سابق شوہر 53 سال کی عمر میں چل بسے
-
فلم / ٹی وی 53 منٹ پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
وائرل اسٹوریز 1 گھنٹے پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 2 گھنٹے پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی