ٹیکنالوجی

گوگل نے ایک دہائی بعد ‘G‘ کے ڈیزائن میں تبدیلی کر دی

گوگل 1998 میں قائم ہوئی تھی

Web Desk

گوگل نے ایک دہائی بعد ‘G‘ کے ڈیزائن میں تبدیلی کر دی

گوگل 1998 میں قائم ہوئی تھی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

دنیا کی معروف انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے تقریباً 10 سال بعد اپنے لوگو میں موجود انگریزی حرف ‘G‘ کا ڈیزائن تبدیل کر دیا ہے۔

ٹیکنالوجی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹس کے مطابق، گوگل نے حالیہ دنوں میں یہ تبدیلی متعارف کرائی ہے، جو مرحلہ وار تمام صارفین کی ڈیوائسز پر لاگو کی جا رہی ہے۔

ابتدائی طور پر یہ نیا ڈیزائن iOS اور Android صارفین کے موبائل ڈیوائسز پر نظر آنا شروع ہو چکا ہے، جبکہ جلد ہی یہ تبدیلی ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ صارفین کو بھی دکھائی دے گی۔

گوگل کے نئے لوگو میں بڑی تبدیلی نہیں کی گئی، بلکہ ‘G‘ کے فونٹ اور انداز میں معمولی لیکن نمایاں فرق متعارف کرایا گیا ہے۔ رنگوں اور عمومی طرزِ تحریر میں وہی پرانا احساس برقرار رکھا گیا ہے، تاہم اب ‘G‘ کا ڈیزائن پلیٹ فارم ٹو پلیٹ فارم کچھ مختلف دکھائی دے گا۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ گوگل نے اپنے مرکزی لوگو میں آخری بار 2015 میں تبدیلی کی تھی، جب کمپنی نے اپنے پرانے سیرف فونٹ کو ہٹا کر موجودہ سادہ اور جدید فونٹ اپنایا تھا۔

گوگل، جو 1998 میں قائم ہوئی تھی، اب 27 برس کا سفر مکمل کر چکی ہے۔ ان برسوں کے دوران کمپنی نے وقتاً فوقتاً اپنے لوگو اور دیگر پراڈکٹس جیسے گوگل کروم، گوگل میپس، گوگل فوٹوز اور جی میل کے لوگوز میں چھوٹی مگر مؤثر تبدیلیاں کی ہیں۔

تازہ ترین تبدیلی کے تحت کمپنی نے صرف ‘G‘ کے ڈیزائن کو ریفریش کیا ہے، جو جلد ہی دنیا بھر میں تمام صارفین کی اسکرینز پر نظر آنا شروع ہو جائے گا۔

تازہ ترین