انفوٹینمنٹ

معروف یوٹیوبر رجب بٹ اہلیہ کے ساتھ مبینہ رویے پر تنقید کی زد میں

اس منظر نے ناظرین کو جذباتی طور پر متاثر کیا

Web Desk

معروف یوٹیوبر رجب بٹ اہلیہ کے ساتھ مبینہ رویے پر تنقید کی زد میں

اس منظر نے ناظرین کو جذباتی طور پر متاثر کیا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان کے مقبول یوٹیوبر رجب بٹ جن کے یوٹیوب چینل کے 6.75 ملین سبسکرائبرز ہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ 

جہاں ان کے خاندانی ولاگز عوام میں بے حد مقبول ہوتے ہیں وہیں حالیہ ایک ویڈیو نے ان کے رویے پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

رجب بٹ کی جانب سے حال ہی میں جاری کیے گئے فیملی ڈنر ولاگ میں جہاں ان کے مداحوں نے ویڈیو کو سراہا وہیں کئی ناظرین نے ویڈیو کے دوران ان کی اہلیہ ایمان رجب کے ساتھ برتے جانے والے مبینہ سرد رویے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ویڈیو کے ایک حصے میں رجب بٹ کو اپنی بہن غزل کو کھانے کی پیشکش کرتے ہوئے دکھایا گیا جبکہ اہلیہ ایمان کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔ 

اس منظر نے ناظرین کو جذباتی طور پر متاثر کیا اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔

متعدد صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے کہا،‘دل ایمان کے لیے افسردہ ہے، رجب بٹ کے رویے نے مایوس کیا۔‘

ایک صارف نے کہا کہ،‘وہ اچھے بھائی اور بیٹے تو ہو سکتے ہیں، مگر شوہر کے طور پر ناکام دکھائی دیتے ہیں۔‘

جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ،‘ایمان ایک باوقار اور تعلیم یافتہ خاتون ہیں، مگر ان کے چہرے پر تکلیف واضح نظر آتی ہے۔‘

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ،‘اسلام میں بیوی کے حقوق کی بھی اتنی ہی اہمیت ہے جتنی ماں یا بہن کے، اسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔‘

رجب بٹ عمومی طور پر اپنے والدین، بہن بھائیوں اور دوستوں کے ساتھ قریبی تعلقات کو اپنے ولاگز میں اجاگر کرتے ہیں اور ان کی فیملی کی یہی جھلکیاں ان کے مداحوں کو پسند آتی ہیں۔

 ایمان رجب بھی ناظرین میں ایک خوش اخلاق، سادہ اور باوقار شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

تاہم حالیہ ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر رجب بٹ کے رویے پر مسلسل بحث جاری ہے اگرچہ انہوں نے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا، لیکن کئی صارفین کا مطالبہ ہے کہ وہ اس صورتحال پر وضاحت پیش کریں اور اپنے طرزِ عمل پر غور کریں۔

تازہ ترین