ٹریول
تھائی لینڈ بھول جائیں، یہ ایشیائی ملک ہے اصل جنت
تھائی لینڈ بھول جائیں، یہ ایشیائی ملک ہے اصل جنت
تھائی لینڈ برطانوی سیاحوں کے لیے ایک نہایت مقبول سیاحتی مقام ہے، تاہم ایشیا میں ہی ایک اور ایسا ملک موجود ہے جسے بعض لوگ تھائی لینڈ سے بھی بہتر قرار دیتے ہیں۔
اگرچہ تھائی لینڈ سیاحت کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے اور خاص طور پر برطانوی مسافروں اور بیک پیکرز کے لیے یہ ثقافت، قدرتی حسن اور سرگرمیوں سے بھرپور تعطیلات کا بہترین انتخاب سمجھا جاتا ہے۔
ایشیا میں دیگر ممالک بھی موجود ہیں جہاں نہ صرف حسین ساحل، مہمان نواز عوام اور دلفریب قدرتی مناظر موجود ہیں بلکہ اخراجات بھی نسبتاً کم ہیں۔
فلپائن جنوب مشرقی ایشیا میں واقع ایک ایسا ملک ہے جو 7,000 سے زائد جزیروں پر مشتمل ہے۔
یہاں شاندار ساحلی مناظر، بہترین ہائیکنگ ٹریکس، قدرتی مقامات اور سیاحوں کے لیے بے شمار سرگرمیاں موجود ہیں۔ معروف سیاحتی ویب سائٹ ‘ٹریول آتھنٹک ایشیا‘ کے مطابق فلپائن میں کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر اخراجات تھائی لینڈ کی نسبت کافی سستے ہیں۔
فلپائن سالانہ 10 ملین سے بھی کم سیاحوں کو خوش آمدید کہتا ہے جبکہ تھائی لینڈ ہر سال تقریباً 40 ملین سیاحوں کی میزبانی کرتا ہے۔
زیادہ رش اور اخراجات کی وجہ سے اب کئی سیاح تھائی لینڈ کے بجائے فلپائن کو ایک متبادل اور پُرکشش سیاحتی مقام کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
ایسے میں جب سیاحت کے شوقین افراد کسی منفرد، خوبصورت اور نسبتاً کم خرچ منزل کی تلاش میں ہوں، تو فلپائن بلاشبہ ایک بہترین انتخاب ثابت ہو سکتا ہے۔
مزید خبریں
-
برطانیہ نے پاکستانیوں کیلئے ای ویزا متعارف کروادیا
-
پاکستان میں سویڈن کے ویزوں کا اجرا بحال
-
19 سال بعد پاکستانیوں کیلئے کویت کے ویزے بحال
-
رنبیر عالیہ کے پسندیدہ سیاحتی مقام’ ماسی مارا ‘کیوں جانا چاہیے؟
-
جاپان نے 71 ممالک کو ویزا فری انٹری دے دی
-
دنیا کا مہنگا ترین ایئرپورٹ، جہاں ایک کیلا 1800 روپے کا ملتا ہے
-
وہ ممالک جہاں سیاحوں کا نازیبا لباس پہننا سنگین جرم ہے
-
غیر ملکی سیاح نے بھارت میں ٹرین کے سفرکاتلخ تجربہ بیان کردیا
-
حج پرمٹ کے اجرا کا جدید طریقہ جانیے
-
آذربائیجان جانے کی 10 زبردست وجوہات
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Sonam Kapoor pens loving message for parents on their anniversary
Rhea Chakraborty announces break from social media
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Dennis Locorriere, Dr. Hook frontman, dies at 76
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together


