انفوٹینمنٹ

ایکتا کپور نے 'ناگن 7' کی تیاری کیلئے کمر کس لی

ڈراما کی کاسٹنگ کے حوالے سے قیاس آرائیاں تیز

Web Desk

ایکتا کپور نے 'ناگن 7' کی تیاری کیلئے کمر کس لی

ڈراما کی کاسٹنگ کے حوالے سے قیاس آرائیاں تیز

ڈراما کی کاسٹنگ کے حوالے سے قیاس آرائیاں تیز
ڈراما کی کاسٹنگ کے حوالے سے قیاس آرائیاں تیز

 ایکتا کپور کا مقبول ترین ٹی وی شو 'ناگن 7' ان شوز میں سے ایک ہے جس کا مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور ہر کوئی یہ جاننے کے لیے بے چین ہے کہ اس میں مرکزی کردار کون نبھائے گا۔ 

حال ہی میں ایکتا کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی ٹیم کے ساتھ شو پر بات چیت کر رہی ہیں۔ 

ویڈیو میں وہ کہتی ہیں کہ ‘ہم فی الحال ناگن 7 پر تحقیق کر رہے ہیں‘ بعد ازاں ایکتا اپنی ٹیم کے ایک رکن سے شو کی کاسٹنگ کے بارے میں پوچھتی ہیں جس پر وہ جواب دیتی ہیں کہ ہمیں کاسٹ مل تو گئی ہے کیا نہیں ملی؟‘۔

ویڈیو میں مذاق کرتے ہوئے ایکتا اپنی ٹیم کے ایک اور رکن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ‘آخر کار ہم نے ناگن کی کاسٹنگ مکمل کر لی ہے‘۔

'ناگن 7' کی کاسٹ

ایکتا کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے فوراً بعد کاسٹنگ کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ویوین ڈسینا اور ایشا مالویہ کو شو میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔

بگ باس 18 کے بعد ویوین نے کوئی شو نہیں کیا ہے اور ان کے مداح انہیں ٹی وی شو میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں اگر یہ رپورٹ سچ ثابت ہوتی ہے تو یقیناً ویوین اور ایشا کی نئی جوڑی کو ناگن 7 میں دیکھنا دلچسپ ہوگا۔

'ناگن 7' پر ایشا مالویہ کا ردعمل

گزشتہ ماہ وائرل بھیانی کی ٹیم کے ساتھ ایک بات چیت کے دوران جب ایشا سے ناگن 7 میں اداکاری کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو اداکارہ نے کہا کہ ‘آپ چاہتے ہیں کہ میں وہ شو کروں؟ مجھے نہیں معلوم کچھ بھی ہو سکتا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اگر آپ مجھے ناگن کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں تو براہ کرم جائیں اور ایکتا میم کو ٹیکسٹ کریں‘۔

واضح رہے اب تک اداکارہ مونی رائے، انیتا حسن نندانی، ادا خان، سُربھی جیوتی، نیا شرما، سُربھی چندنا، تیجسوی پرکاش اور مہک چاہل جیسے اداکارائیں شو میں ناگن کے کردار ادا کر چکی ہیں۔

 لہذا یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا ایشا ساتویں سیزن میں ناگن کے طور پر اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوتی ہیں یا نہیں۔