انفوٹینمنٹ
سودیس کی شوٹنگ میں حادثہ، شاہ رخ خان نے ساتھی اداکار کو کیسے بچایا؟
شاہ رخ خان صرف کنگ خان نہیں بلکہ بالی وڈ کے سب سے بڑے جینٹلمین بھی ہیں
سودیس کی شوٹنگ میں حادثہ، شاہ رخ خان نے ساتھی اداکار کو کیسے بچایا؟
شاہ رخ خان صرف کنگ خان نہیں بلکہ بالی وڈ کے سب سے بڑے جینٹلمین بھی ہیں
شاہ رخ خان کی فلم ’سوادیس‘ سے کون واقف نہیں لیکن اس فلم کے ایک قصے کا عرصے بعد راز فاش ہوا ہے جس نے سب کو ہی خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔
شاہ رخ خان صرف کنگ خان نہیں بلکہ بالی وڈ کے سب سے بڑے جینٹلمین بھی ہیں۔ ان کی فلمیں تو سب نے دیکھی ہوں گی، لیکن آج ایک ایسے واقعے کا ذکر ہے جو ان کے حقیقی کردار کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ قصہ ہے فلم ’سوادیس‘ کے سیٹ کا جہاں شاہ رخ خان اور ان کے کو اسٹار دیا شنکر پانڈے ایک سین کی شوٹنگ کر رہے تھے اس سین میں دیا بائیک چلا رہے تھے اور شاہ رخ خان پیچھے بیٹھے تھے۔ لیکن دیا کو بائیک چلانی ٹھیک سے نہیں آتی تھی… اور بس، ہوا کچھ یوں کہ جیسے ہی بائیک چلی، وہ قابو سے باہر ہو گئی، اور شاہ رخ خان زور سے زمین پر گِر پڑے۔ دیا نے ڈر کے مارے بائیک چھوڑ دی اور ایک طرف ہو گئے۔ سیٹ کا ماحول ایک دم سنجیدہ ہو گیا۔ شاہ رخ پہلے ہی کمر کے شدید درد میں مبتلا تھے، اور موقع پر ان کا فزیو بھی موجود تھا۔
دیا شنکر پانڈے کے مطابق وہ خوف سے اتنے کانپ رہے تھے کہ شاہ رخ خان کو اٹھنے میں بھی مدد نہ دے سکے۔ انہیں لگا، بس اب ان کا فلمی کیریئر ختم ہو گیا ہے۔ مگر تب ہوا وہ لمحہ، جو صرف ایک بڑے دل والے انسان ہی کا ہو سکتا ہے۔
شاہ رخ خان خود اُٹھے، دیا کے پاس آئے، ان کے کندھے پر ہاتھ رکھا، اور دھیرے سے کہا کہ ‘مجھے پتا تھا تمہیں بائیک چلانی نہیں آتی‘، پھر وہ آشوتوشکی طرف مڑے اور بولے ‘آشو، چلو شاٹ لیتے ہیں۔’
جب آشو نے دیا کو غصے سے دیکھا تو شاہ رخ نے کہا کہ ‘کیا دیکھ رہے ہو؟ میری غلطی تھی بائیک کا توازن میں نے کھویا۔’
خیال رہے کہ 2004 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں شاہ رخ خان کی بطور موہن پرفارمنس کو بے حد سراہا گیا تھا۔
فلم میں شاہ رخ کی ہیروئن کا کردار گائیتری جوشی نے نبھایا لیکن فلم کی کہانی زیادہ تر اداکار کے گرد ہی گھومتی رہی۔
25 کروڑ روپے میں بننے والی اس فلم کا بزنس 34.6 کروڑ روپے رہا اور اس فلم کے لیے بھی فلمسازوں کی پہلی پسند عامر خان ہی تھے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34
Ameesha Patel hits travel trouble, shares frustration online
Ranveer to revisit 'India’s Got Latent' row in new documentary
Rahul Roy speaks out as viral reels spark concern and trolling
Fans react strongly after Yash's 'Toxic' setback




