انفوٹینمنٹ

یشما گِل، کس پر ہار بیٹھیں اپنا ’دل‘ ؟

Web Desk

یشما گِل، کس پر ہار بیٹھیں اپنا ’دل‘ ؟

یشما گِل، کس پر ہار بیٹھیں اپنا ’دل‘ ؟

پاکستانی معروف اداکارہ یشما گِل نے ایک ’شخص‘ کی محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے اس شخص کی کونسی ادا پسند آئی یہ بھی بتا دیا۔

یشما گِل نے گزشتہ روز معروف سروس ’کریم‘ کے ڈیلیوری کرنے والے رائڈر کا اپنے کام سے منصف ہونا اتنا پسند آیا کہ اسکی تعریف میں تھریڈ پر تعریفی پیغام جاری کردیا۔

یشما گِل، کس پر ہار بیٹھیں اپنا ’دل‘ ؟

حال ہی میں یشما گِل نے مائیکرو بلاگنگ ایپ ’تھریڈز‘  پر ایک کریم کے ڈیلیوری بوائے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہر کوئی اپنی زندگی میں اس کریم ڈیلیوری بھائی جتنا زمہ دار کیوں نہیں ہو سکتا ؟ اس نے مجھے باقاعدہ ثبوت کے طور پر فارمیسیز کی تصاویر بھیج کر بتایا ہے کہ یہ بند ہیں‘۔

اداکارہ نے اس شخص کی تعریف کرنے کے بعد اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’تم نے میرا دل جیت لیا ہے لڑکے‘۔

اداکارہ نے اس پیغام کے ساتھ ان تصاویر کو بھی شئیر کیا جو  ڈیلیوری کرنے والے شخص نے انہیں واٹس ایپ کی تھیں، تصاویر میں فارمیسی کا شٹر گرا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین