انفوٹینمنٹ

پریش راول کی 'ہیرا پھیری 3' سے علیحدگی کی خبروں پر وضاحت

فلم ڈائریکٹر پریادرشن کیلئے بے پناہ محبت، احترام اور بےپناہ یقین رکھتا ہوں، پریش راول

Web Desk

پریش راول کی 'ہیرا پھیری 3' سے علیحدگی کی خبروں پر وضاحت

فلم ڈائریکٹر پریادرشن کیلئے بے پناہ محبت، احترام اور بےپناہ یقین رکھتا ہوں، پریش راول

پریش راول کی ہیرا پھیری 3 سے علیحدگی کی خبروں پر وضاحت

معروف بھارتی اداکار پریش راول، جو فلم ’ہیرا پھیری‘ کے لازوال کردار بابو راؤ گنپت راؤ آپٹے یعنی 'بابو بھیا' کے نام سے جانے جاتے ہیں، نے فلم کے تیسرے حصے ’ہیرا پھیری 3‘ سے راہیں جدا کرنے کرنے کے فیصلے پر وضاحت دے دی۔

پریش راول نے 'ہیرا پھیری' سیریز میں 'بابو راؤ گنپت راؤ آپٹے' عرف 'بابو بھیا' کا مشہور کردار ادا کیا تھا، جو وقت کے ساتھ ایک کلٹ کلاسک بن گیا۔

پریش راول نے 'ہیرا پھیری' سیریز میں 'بابو راؤ گنپت راؤ آپٹے' عرف 'بابو بھیا' کا مشہور کردار ادا کیا تھا، جو وقت کے ساتھ ایک کلٹ کلاسک بن گیا۔

فلمی شائقین کو امید تھی کہ وہ ایک بار پھر راجو (اکشے کمار) اور شیام (سنیل شیٹی) کے ساتھ بابوراؤ کی دیوانگی اور مزاح سے بھرپور کہانی دیکھ سکیں گے لیکن پریش راول کی فلم سے علیحدگی نے نہ صرف شائقین کو مایوس کیا بلکہ فلم کے مستقبل پر بھی کئی سوالیہ نشان لگا دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم سازوں اور پریش راول کے درمیان اس فلم کے تخلیقی پہلوؤں پر اختلافات اس فیصلے کی اصل وجہ بنے، کہا جا رہا تھا کہ ان اختلافات کے باعث پریش راول نے فلم سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا، تاہم اب پریش راول نے خود اس فیصلے پر وضاحت جاری کردی ہے۔

پریش راول نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ 'میں یہ بات ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ میرا 'ہیرا پھیری 3' سے الگ ہونے کا فیصلہ تخلیقی پہلوؤں پر اختلافات کی وجہ سے نہیں تھا'۔

(اسکرین شاٹ: ایکس)
(اسکرین شاٹ: ایکس)

انہوں نے واضح کیا کہ 'میں اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ فلم میکر کے ساتھ میرا تخلیقی پہلوؤں پر کوئی اختلاف نہیں ہے، میں فلم ڈائریکٹر مسٹر پریادرشن کیلئے بے پناہ محبت، احترام اور اُن پر بےپناہ یقین رکھتا ہوں'۔

تاہم پریش راول نے اپنی پوسٹ میں یہ واضح کرنے سے گریز کیا کہ دراصل وہ کیا وجوہات تھیں جن کے سبب وہ 'ہیرا پھیری 3' کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کرنے پر مجبور ہوئے۔

بابو راؤ کا کردار گلے کا پھندا؟

یاد رہے کہ اس فرنچائز کی پہلی فلم 'ہیرا پھیری' سال 2000 میں ریلیز ہوئی تھی، جو سینما میں اوسط کامیابی سمیٹنے کے باوجود ٹی وی پر بے پناہ مقبول ہوئی، بعدازاں 2006 میں 'پھر ہیرا پھیری'ریلیز ہوئی جس نے باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی۔

فلم میں 'بابوراؤ گنپتراؤ آپٹے' کا کردار پریش راول نے، 'راجو' کا کردار اکشے کمار نے اور 'گھنشیام' کا کردار سنیل شیٹی نے ادا کیا تھا۔

پریش راول نے گزشتہ ماہ ایک انٹرویو کے دوران اپنے اس مشہور زمانہ کردار 'بابوراؤ' کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات کیے تھے۔

للن ٹاپ کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں، پریش راول نے کہا تھا کہ میرا ہیرا پھیری کا بابو راؤ کردار اصل میں گلے کا پھندا ہے، جس کو دیکھو اس کے دماغ میں بس بابو راؤ ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ 'میں نے کبھی نہیں بتایا کہ میں 2006 میں ہیرا پھیری 2 ریلیز ہونے کے بعد وشال بھردواج کے پاس گیا، میں نے اس سے کہا، 'میں اس فلم امیج سے چھٹکارا چاہیے، وہ آپ کر کے دے سکتے ہو مجھے، میں نے اس سے کہا کہ وہ مجھے اسی گیٹ اپ میں بالکل مختلف کردار دیں، میں ایک اداکار ہوں، مجھے اس دلدل میں نہیں پھنسنا'۔

پریش راول کا مزید کہنا تھا کہ 'وشال نے مجھے بتایا کہ میں کرداروں کا ریمیک نہیں کرتا، پھر میں اسی درخواست کے ساتھ 2022 میں آر بالکی کے پاس گیا، میں نے اس سے بھی اسی گیٹ اپ میں ایک مختلف کردار دینے کو کہا'۔

اداکار کے مطابق 'میں نے وشال سے کہا کہ میرا دم گھٹ رہا ہے، میں خوشی تو محسوس کرتا ہوں، لیکن یہ باندھ دیتا ہے، میں اس سے نجات چاہتا ہوں، یہ بہت بری بات ہے'۔

پریش راول کا کہنا تھا کہ 'جب آپ سیکوئل کے بعد سیکوئل بناتے ہیں تو آپ ایک ہی چیز پکاتے ہیں، ہر کوئی سیکوئل کو انکیش کرنا چاہتا ہے لیکن اس کردار کے ساتھ کچھ مختلف کرنا چاہیے جس کی قیمت 500 کروڑ ہے اس کو کسی دوسرے رنگ میں پیش تو کرو، اب اس کی وجہ دماغی دیوالیہ پن ہے یا ذہنی سستی مجھے نہیں پتا'۔