’فنکاری‘ تنازعہ، آئمہ بیگ کا طنزیہ بیان جاری
پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا رواں ہفتے ریلیز ہونے والے گانے ’فنکاری‘ کے بول لکھنے کے حوالے سے انٹرویو پر معروف گلوکار و سونگ رائٹر شیراز اوپل نے ایک تنقیدی بیان جاری کیا تھا جس پر گلوکارہ کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا۔
آئمہ بیگ کے چند روز قبل جاری ایک انٹرویو میں ’فنکاری‘ کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’آئمہ بیگ کے مطابق اس گانے کے بول انہوں نے مرحوم سونگ رائیٹر شکیل حسین کے ساتھ مل کر لکھے ہیں‘۔
اس انٹرویو میں دیے گئے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے شیراز اوپل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شئیر کی تھی جس میں انہوں نے گلوکارہ کے اس دعوے کو جھوٹا قرار دے دیا تھا اور خود کو اس گانے کا سونگ رائٹر، میوزک کمپوزر اور پروڈیوسر بتایا تھا۔
اب اس تنازعے پر آئمہ بیگ نے بھی ایک انسٹاگرام اسٹوری جاری کردی ہے اور اس میں انہوں نے بغیر کسی کا نام لیے چند طنزیہ جملے لکھے ہیں۔
مذکورہ اسٹوری میں گلوکارہ نے لکھا کہ ’لگا لو، لگا لو، فنکاریاں لگا لو، اور تو کچھ ملنا نہیں‘۔
آئمہ بیگ کی جاری اس اسٹوری کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شیراز اوپل کیلئے ایک طنزیہ پیغام کہا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ’فنکاری‘ 14 جولائی 2023 کو ریلیز کیا گیا، موسیقی کے متوالوں کی ایک بڑی تعداد نہ صرف میوزک اور ویڈیو بلکہ گانے میں آئمہ بیگ کی بہترین اداکاری کی بھی بے حد تعریف کرتی دکھ رہی ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی