انفوٹینمنٹ

اننیا کی کامیابی پر واکر بلانکو کا اظہار تفاخر

اننیا پانڈے فوربز 30 انڈر 30 کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب

Web Desk

اننیا کی کامیابی پر واکر بلانکو کا اظہار تفاخر

اننیا پانڈے فوربز 30 انڈر 30 کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب

اننیا پانڈے کی کامیابی پر بوائے فرینڈ کا دلکش ردعمل
اننیا پانڈے کی کامیابی پر بوائے فرینڈ کا دلکش ردعمل 

 بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے ان دنوں اپنے پیشہ ورانہ زندگی کے بہترین دور سے گزر رہی ہیں فلم کیسری چیپٹر 2 میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا اور اب ان کے پاس کئی دلچسپ پروجیکٹس موجود ہیں۔

حال ہی میں فوربز نے اپنی 10 ویں سالانہ 30 انڈر 30 ایشیا کی فہرست جاری کی جس میں خطے کے 30 سال سے کم عمر کے 300 باصلاحیت کاروباری افراد، انوویٹرز اور رہنماؤں کو تسلیم کیا گیا ہے۔

اس پر اننیا پانڈےکے مبینہ بوائے فرینڈ واکر بلانکو نے اس وقت انتہائی فخر کا اظہار کیا جب اداکارہ نے فوربز کی جانب سے جاری کردہ ایشیا کی  انڈر 30 بااثر شخصیات کی فہرست میں جگہ بنا کر ایک اور اعزاز اپنے نام کیا۔

تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اس معتبر فہرست میں جگہ بنانے والوں میں بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے اور اداکار ایشان کھتر بھی شامل ہیں۔

اننیا نے اس خبر کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے  اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا اور کیپشن میں فوربز ایشیا اور فوربز کا شکریہ ادا کیا۔

 اننیا پانڈے کی اس خوشی میں شریک ہوتے ہوئے ان کی والدہ بھاؤنا پانڈے اور بہترین دوست شنایا کپور سمیت دیگر افراد نے کمنٹ سیکشن میں سرخ دل والے ایموجیز بھیجے۔

اننیا کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ان کے مداحوں نے اپنے دلکش ردعمل کا اظہار کیا۔

 ایک صارف نے اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ہماری اسٹار گرل ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں‘۔ ایک صارف نے لکھا کہ ‘ یہ تو ابھی شروعات ہے آپ کو تو اس سے اور بھی آگے جانا ہے‘۔

ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘اننیا کی محنت اور ٹیلنٹ آخر کار رنگ لا رہا ہے بہت بہت مبارک ہو‘۔

دوسری جانب اننیا کے مبینہ بوائے فرینڈ واکر بلانکو نے بھی اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی آفیشل پوسٹ کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اپنی ممکنہ گرل فرینڈ کی کامیابی پر  فخر سے سرشار واکر بلانکو نے اسٹوری پر زیادہ کچھ نہیں لکھا لیکن ان کے ‘تالیاں بجانے‘ والے ایموجی نے ان کے خوشی کے جذبات کو بخوبی بیان کر دیا۔

یاد رہے کہ جوڑے کی ملاقات بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے صاحبزادے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ‘پری ویڈنگ کروز پارٹی‘ میں ہوئی تھی جس کے بعد دونوں کی قربتیں بڑھنے لگیں۔

اننیا پانڈے کے بارے میڈیا پر افواہیں سرگرم ہیں کہ وہ گزشتہ کافی عرصے سے سابق ماڈل واکر بلانکو سے ڈیٹنگ کر رہی ہیں۔ 

واضح رہے کہ اننیا نے 2019 میں فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 سے اپنے کریئر کا آغاز کیا، اس کے بعد وہ کئی کامیاب فلموں میں نظر آئیں۔

 جن میں 'پتی پتنی اور وہ، 'گہرائیاں' اور 'کھو گئے ہم کہاں' شامل ہیں ان کی آخری ریلیز ہونے والی فلم کیسری چیپٹر 2 میں ان کی اداکاری کو بہت سراہا گیا۔

آگے چل کر ان کے پاس کئی دلچسپ پروجیکٹس ہیں جن میں 'کال می بے 2' اور 'لکشے' کے ساتھ 'چاند میرا دل' شامل ہیں۔