ہالی ووڈ
ٹام کروز کا بالی وڈ فلم بنانے کی خواہش کااظہار
ایسی فلمیں بنانا چاہتا ہوں جس میں رقص اور گانے بھی شامل ہوں
ٹام کروز کا بالی وڈ فلم بنانے کی خواہش کااظہار
ایسی فلمیں بنانا چاہتا ہوں جس میں رقص اور گانے بھی شامل ہوں
ہالی وڈ کے سپراسٹار ٹام کروز نے ہندی فلموں میں طبع آزمائی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ٹام کروز نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ بالی وڈ طرز کی فلم بنانا چاہتے ہیں، خاص طور پر ایسی فلم جس میں گانے اور رقص شامل ہوں۔
ٹام کروز کی تازہ ترین فلم ’مشن امپاسیبل: دی فائنل ریکننگ‘ ہفتہ کے روز بھارتی سینماؤں میں ریلیز ہوئی۔
فلم کے ہدایت کار کرسٹوفر مک کواری ہیں اور یہ ’مشن امپاسیبل‘ سیریز کی آٹھویں قسط ہے۔
پیراماؤنٹ پکچرز انڈیا کی جانب سے جاری کردہ ایک پروموشنل ویڈیو میں، ٹام کروز نے اداکارہ اور انفلوئنسر اَوِنت کور سے بات چیت کی، جنہوں نے ان سے کہا کہ وہ بھارتی مداحوں کے لیے کچھ بولیں۔
جس پر ٹام کروز نے خوش دلی سے ہندی میں کہا میں آپ سب سے بہت پیار کرتا ہوں۔
انہوں نے 2011 میں بھارت کے دورے کو بھی یاد کیا، جب وہ ’مشن امپاسیبل: گھوسٹ پروٹوکول‘ کی پروموشن کے لیے آئے تھے، اس فلم میں بالی وڈ اداکار انیل کپور نے بھی ایک مختصر کردار ادا کیا تھا۔
ٹام کروز نے کہا کہ میں بھارت کے لیے بے پناہ محبت محسوس کرتا ہوں، بھارت ایک شاندار ملک ہے، اس کے لوگ اور اس کی ثقافت بے مثال ہے، مجھے وہاں گزارا ہر لمحہ یاد ہے۔
ٹام کروز نے مزید کہا کہ وہ بھارت میں فلم بنانا چاہتے ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ سے بالی وڈ فلموں کے مداح رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت پسند ہے جب کوئی کردار اچانک گانے لگتا ہے، میں مختلف ملکوں کے میوزیکل فلمیں دیکھ کر پروان چڑھا ہوں۔
بالی وڈ فلمیں لاجواب ہوتی ہیں، گانے، رقص، اداکاری یہ سب کچھ ایک منفرد تجربہ ہے، اداکاروں کا گانا، ناچنا اور اداکاری کرنا واقعی ایک ہنر ہے۔
ٹام کروز نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں دوبارہ بھارت جانے کے لیے بے چین ہوں، میرے بہت سے دوست وہاں ہیں، میں نے وہاں شاندار لوگوں سے ملاقات کی، میں ضرور ایک بالی وڈ طرز کی فلم بنانا چاہوں گا، یہ ایک شاندار اور دلچسپ تجربہ ہوگا۔
’مشن: امپاسیبل – دی فائنل ریکننگ‘ میں ٹام کروز کے ساتھ ہیلی ایٹویل، سائمن پیگ، ایسائی مورالیس، اینجلا بیسیٹ، وِنگ ریمز، ہنری زرنی اور پوم کلیمینٹیف شامل ہیں۔
یہ فلم کرسٹوفر مک کواری کی ہدایت کاری میں اور ٹام کروز کی معاون پروڈکشن میں بنائی گئی ہے اور بھارت میں انگریزی، ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز ہوئی ہے۔
مزید خبریں
-
بیبر کا ہیلی کو بانہوں میں بھرنا مداحوں کو چونکا گیا
-
’گاڈ فادر‘ فیم ال پچینو کتنی دولت کے مالک ؟
-
آرنلڈ شوارزنیگر کی سلویسٹر اسٹالون سے دشمنی کی داستان
-
بریڈ پٹ کی ٹام کروز کے ساتھ کام کرنے کے لیے انوکھی شرط
-
کینڈل جینر کتنی امیر ہیں ؟
-
وِل اسمتھ کونسی ہالی وڈ فلموں میں کام نہ کرنے پر پشیمان؟
-
'ایف ون' کا ہیپٹک ٹریلر عام فلموں کے ٹریلر سے مختلف کیوں؟
-
جسٹن بیبر نے پاپارازیوں پر گالیوں کی بارش کردی
-
کاجول ایک بار پھر شاہ رخ کے ساتھ لَو اسٹوری کرنے کی خواہاں
-
پیٹرک شوارزنیگر اپنا سر نیم کیوں بدلناچاہتے تھے؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy




