ہالی ووڈ
ویڈنزڈے 2 کی ریلیز ڈیٹ سامنے آگئی
اس بار سیزن کو دو حصوں میں پیش کیا جائے گا
ویڈنزڈے 2 کی ریلیز ڈیٹ سامنے آگئی
اس بار سیزن کو دو حصوں میں پیش کیا جائے گا
نیٹ فلکس کے مقبول ترین شو ‘ویڈنزڈے‘ کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ سیزن 2 کی ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
اس بار سیزن کو دو حصوں میں پیش کیا جائے گا: پہلا حصہ 6 اگست 2025 کو ریلیز ہوگا جبکہ دوسرا حصہ 3 ستمبر 2025 کو نشر کیا جائے گا، جس میں ابتدائی چار اقساط شامل ہوں گی۔
کاسٹ میں جینا اورٹیگا، کیتھرین زیٹا جونز ، لوئس گوزمین، ایما میئرز اور فریڈ آرمسن اپنے پرانے کرداروں میں واپسی کریں گے۔
سیزن 2 میں کئی نئے چہروں کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جن میں اسٹیو بوشیمی، بلی پائپر اور نوح ٹیلر شامل ہیں، جب کہ لیدی گاگا اور کرسٹوفر لوئڈ مہمان اداکاروں کے طور پر نظر آئیں گے۔
اس سیزن میں ویڈنزڈے ایڈمز کی زندگی میں مزید سنسنی خیز اور پراسرار موڑ سامنے آئیں گے جن میں خوفناک کھلونے، خاندانی راز اور مافوق الفطرت عناصر شامل ہوں گے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ‘ویڈنزڈے‘ کا پہلا سیزن دنیا بھر میں بے پناہ مقبول ہوا تھا اور ناظرین نے نہ صرف اس کے مناظر بلکہ کرداروں کو بھی بے حد سراہا۔
اب شائقین شدت سے سیزن 2 کا انتظار کر رہے ہیں، جو انہیں ایک بار پھر خوف، تجسس اور تفریح سے بھرپور دنیا میں لے جائے گا۔
مزید خبریں
-
بیبر کا ہیلی کو بانہوں میں بھرنا مداحوں کو چونکا گیا
-
’گاڈ فادر‘ فیم ال پچینو کتنی دولت کے مالک ؟
-
آرنلڈ شوارزنیگر کی سلویسٹر اسٹالون سے دشمنی کی داستان
-
بریڈ پٹ کی ٹام کروز کے ساتھ کام کرنے کے لیے انوکھی شرط
-
کینڈل جینر کتنی امیر ہیں ؟
-
وِل اسمتھ کونسی ہالی وڈ فلموں میں کام نہ کرنے پر پشیمان؟
-
'ایف ون' کا ہیپٹک ٹریلر عام فلموں کے ٹریلر سے مختلف کیوں؟
-
جسٹن بیبر نے پاپارازیوں پر گالیوں کی بارش کردی
-
کاجول ایک بار پھر شاہ رخ کے ساتھ لَو اسٹوری کرنے کی خواہاں
-
پیٹرک شوارزنیگر اپنا سر نیم کیوں بدلناچاہتے تھے؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together
Katy Perry shares dramatic reaction to ex Josh Groban's engagement
Bollywood celebrities pour their hearts out on Mother’s Day
Gracie Abrams teases third album ‘Daughter From Hell’ arriving in July
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34


