رنبیر کپور کے چھپے راز عیاں ہوگئے
اداکار کیفے میں اکیلے بیٹھ کر بھی کھانا کھا لیا کرتے ہیں
سینما میں اکیلے فلم دیکھنا، یا ریسٹورنٹ میں اکیلے کھانا کھانا، تنہا شاپنگ کرنا اور صرف اپنی ہی کمپنی کو خوب انجوائے کرنے کا حوصلہ ہر کسی میں نہیں ہوتا، کیونکہ انسان کو ہمیشہ کسی ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے جسکے ساتھ وہ خود کو کمفرٹ محسوس کرے۔
لیکن بات کریں اداکار رنبیر کپور کی تو ان میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جسکے سبب وہ نہ صرف اکیلے ہی خود کی کمپنی انجوائے کرسکتے ہیں بلکہ اکیلے کیفے میں کھانا بھی کھا سکتے ہیں۔
رنبیر کپور کا شمار بی ٹاؤن کے کامیاب اور ورسٹائل فنکاروں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے کم عمری میں انڈسٹری کا حصہ بننے کے ساتھ اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایااور اپنی فلموں سے ناظرین کو خوب متاثر کیا ہے۔
اب چاہے وہ فم ’برفی’ ہو یا ’اینمل’ ، ان کی فلموگرافی میں تنقیدی طور پر سراہی گئی فلمیں بھی شامل ہیں اور کمرشل ہٹ فلمیں بھی۔ اپنی شہرت اور مشہور کپور خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود، رنبیر کپور ایک انتہائی سادہ اور کم پروفائل زندگی گزارنے والے شخص کے طور پر سامنے آتے ہیں۔
لیکن کامیاب ترین اداکار ہونے کے باوجود وہ ہمیشہ کہتے ہیں کہ وہ نہ صرف ایک پرسکون اور نجی زندگی کو ترجیح دیتے ہیں بلکہ بہت سے دیگر ستاروں کے برعکس، وہ سوشل میڈیا سے دور رہتے ہیں۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے حال ہی میں، دھرما کارنر اسٹون ایجنسی کے سی او او نے ایک انٹرویو میں رنبیر کپور کے بارے میں کچھ دلچسپ باتیں بتائیں جو یقیناً رنبیر کے مداح جاننا چاہیں گے۔
انٹرٹینمنٹ نیوز ویب سائٹ انڈیا ٹی وی شوبز سے گفتگو کرتے ہوئے دھرما کارنر اسٹون ایجنسی کے سی او او راجیو ماسند نے اداکار رنبیر کپور کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے۔ انہوں نے بتایا کہ رنبیر کپور کو تنہائی پسند ہے اور وہ دوسرے اداکاروں کی طرح ہر وقت اپنے ساتھ ٹیم یا اسسٹنٹس نہیں رکھتے۔
انہوں نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے ایک واقعہ شیئر کیا کہ ایک بار وہ ائیرپورٹ پر قطار میں کھڑے تھے تو انہوں نے رنبیر کپور کو اکیلے کھڑا دیکھا،اس وقت اداکار کیساتھ نہ کوئی اسسٹنٹ تھا نہ کوئی ٹیم۔ یہ ایک غیر معمولی بات ہے کیونکہ عموماً مشہور شخصیات کے اردگرد ہمیشہ لوگ ہوتے ہیں۔’
وہ بتاتے ہیں کہ جب میں نے رنبیر کو اکیلے دیکھا تو ان سے پوچھا کہ آپکی ٹیم کہاں ہے؟ تو جواب میں اداکار نے الٹا مجھ سے ہی سوال پوچھ لیا کہ کون سی ٹیم؟
راجیو ماسند نے یہ بھی بتایا کہ جب رنبیر کپور غیر ملکی لوکیشنز پر فلم کی شوٹنگ کر رہے ہوتے ہیں تو وہ لنچ بریک میں اکثر کسی مقامی کیفے میں اکیلے بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں۔
راجیو کہتے ہیں کہ،’میرا خیال ہے کہ زندگی میں اس سادگی اور گم نامی کو اپنانے کی صلاحیت ہی انہیں ایک ذہین اداکار بناتی ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ حقیقی زندگی سے جڑے رہنا ان کے کرداروں میں حقیقت لانے میں مدد دیتا ہے۔’



