فلم / ٹی وی

ادارش گوراو اور شنایا کپور کی فلم ‘تو یا میں‘ فلور پر جانے کو تیار

فلم کی شوٹنگ کا عمل شروع ہونے کو ہے

Web Desk

ادارش گوراو اور شنایا کپور کی فلم ‘تو یا میں‘ فلور پر جانے کو تیار

فلم کی شوٹنگ کا عمل شروع ہونے کو ہے

فلم کی شوٹنگ کا عمل شروع ہونے کو ہے
فلم کی شوٹنگ کا عمل شروع ہونے کو ہے

بالی وڈ اداکار سنجے کپور کی صاحبزادی شنایا کپور اور ادارش گوراو کی فلم ‘تو یا میں‘ کی تیاریاں شروع ہونے کی خبریں زور پکڑنا شروع ہوگئیں۔

بالی وڈ فلم نگری میں ہر سال کئی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں جن میں سے کچھ سپر ہٹ ثابت ہوجاتی ہیں تو کسی کے مقدر میں ناکامی کا منہ دیکھنا لکھا ہوتا ہے۔

ان فلموں میں انڈسٹری کے سینئر فنکاروں سے لے کر نئے ابھرتے ہوئے اداکار جگہ بنارہے ہیں اور اپنی اداکاری سے لاکھوں دلوں کو محظوظ کررہے ہیں، ایسے میں اداکارہ شنایا کپور کا نام بھی شامل ہے جو ادارش گوراو  کیساتھ فلم ’تو یا میں’ کیساتھ جلد سینما میں دھوم مچانے کو تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایک ایسی تھرلر فلم  ہے جس کی ہدایتکاری بیجائے نامبیار کر رہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ بڑے پیمانے پر ممبئی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں کی جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق ادارش گوراو اور شنایا کپور اس فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور شوٹنگ کا آغاز جون کے دوسرے ہفتے سے ہوگا جبکہ اس کا شیڈول جولائی کے وسط تک مکمل ہونے کی امید ہے۔

تاہم فلم کا ٹیزر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ فلم اپنی کہانی کے حساب سے فلمی شائقین کی امیدوں پر پورا اترے گی۔

فلم کے ٹیزر میں دونوں اداکاروں کو ایک جھیل میں تیرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ ایک دم جھیل میں ایک مگرمچھ اداکار پر حملہ کردیتا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اداکار ادارش گوراو اور شنایا کپور نے اس فلم  کے لیے مشترکہ ریڈنگ سیشنز کا آغاز کر دیا ہے، جو مئی کے آخر تک جاری رہیں گے۔

صرف یہی نہیں بلکہ بتایا جارہا ہے کہ اپنے کردار کی تیاری کے لیے ادارش نے دوبارہ سے شدید جسمانی تربیت شروع کر دی ہے  وہی تربیت جو انہوں نے اپنی 2023 کی فلم ’کھو گئے ہم کہاں’ کے لیے کی تھی۔

اور اب ایک بار پھر اپنی اداکاری سے فینز کو محظوظ کرنے کی امیدیں لگائے ادارش کا کہنا ہے کہ ،’میں اس فلم پر کام شروع کرنے کے لیے واقعی بہت پرجوش ہوں۔ یہ ایک بالکل مختلف صنف ہے، جو میں نے اس سے پہلے کبھی نہیں کی اور یہی چیز مجھے اس پراجیکٹ کی طرف کھینچ لائی۔’

وہ بتاتے ہیں کہ،‘ بیجائے نامبیار جیسے ہدایتکار کے ساتھ کام کرنا، جن کی ایک منفرد سینیمیٹک پہچان ہے، اور شنایا کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کرنا، اس تجربے کو اور بھی خاص بناتا ہے جسکا میں بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں کہ ناظرین ہماری اس تخلیق کو دیکھیں۔’

قبل ازیں ادارش نے شنایا کے ساتھ پہلی بار کام کرنے کے بارے میں بھی بات کی تھی ، جب انکا شنایا سے متعلق مؤقف تھا کہ،’وہ بہت ہی ریلیکس اور کام کرنے میں مزے دار شخصیت ہے۔ ابھی تک ہم نے صرف ٹیزر کی شوٹنگ کی ہے، لیکن یہ ایک خوشگوار تجربہ رہا ہے۔