ٹائیگر شروف پر دیشا پٹانی کا ٹاپ پہننے کا الزام
ٹائیگر شروف کو پرفارمنس کے دوران پہنے گئے چمکدار ٹاپ پر تنقید کا سامنا
بالی وڈ کے فٹ اینڈ اسمارٹ اداکار و ڈانسر ٹائیگر شروف حال ہی میں ایک ایونٹ میں اپنی پرفارمنس کے دوران اس وقت سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے جب انہوں نے ایک چمکدار ٹاپ اور کالی پینٹ زیب تن کرکے پرفارم کیا۔
زی سنے ایوارڈ شو میں اداکار ٹائیگر شروف نے اپنی پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر جمناسٹک کے کرتب بھی دکھائے اور اپنی شاندار ڈانس مووز کا بھی مظاہرہ کیا تاہم ان کے جاندار ڈانس مووز بھی انہیں تنقید سے نہ بچا پائے۔
فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹائیگر شروف کی ایک ویڈیو مداحوں میں تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں اداکار ایک ڈانس پرفارمنس کیلئے چمکیلا سلیو لیس ٹاپ پہن کر ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک جانب جہاں ان کے مداح ان کی پرفارمنس کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں وہیں دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے پہنے ہوئے ٹاپ پر انہیں ٹرول کرنا شروع کر دیا ہے۔
ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں ایک نیٹیزن نے طنز کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ ‘یہ ٹائیگر شروف اداکارہ دیشا کا ٹاپ پہن کر کیوں ناچ رہے ہیں؟‘ ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ‘ٹاپ بہت مضحکہ خیز ہے لیکن ڈانس لاجواب ہے‘۔
ایک اور صارف نے اداکار ٹائیگر شروف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘ٹائیگر بھائی اس ٹاپ سے اچھا تو آپ کچھ نہیں پہنتے کیونکہ یہ پہن کر آپ نے صرف اپنا مزاق ہی اڑ وایا ہے‘۔
ٹائیگر شروف کی آنے والی فلمیں
یاد رہے کہ بطور مرکزی اداکار ٹائیگر شروف کی پچھلی چند فلمیں باکس آفس پر کوئی خاص تاثر نہیں چھوڑ سکیں یہاں تک کہ 'سنگھم اگین' میں بھی ان کے مختصر کردار کو مداحوں کی جانب سے اوسط ردعمل ملا۔
تایم اب سب کی نظریں اداکار کی اگلی ریلیز 'باغی 4' پر مرکوز ہیں کیونکہ اس فلم میں ٹائیگر کے ہمراہ سنجے دت اور سونم باجوہ بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
باغی فرنچائز کی چوتھی قسط کی ہدایت کاری صابر خان کر رہے ہیں جنہوں نے 2016 میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم کی بھی ہدایت کاری کی تھی۔
'باغی' اور 'باغی 2' نے باکس آفس پر بہت اچھا بزنس کیا تھا لیکن 2020 میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے 'باغی 3' فلاپ ہو گئی تھی مگر اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا ٹائیگر 'باغی 4' کے ساتھ ایک مضبوط واپسی کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں۔
یہ فلم 5 ستمبر 2025 کو ریلیز ہونے والی ہے دریں اثنا 'باغی 4' کے علاوہ، اداکار کے پاس فی الحال کوئی ایسی فلم نہیں ہے جس کا باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا ہو۔




