جسٹن نےہیلی کوبوسہ دیکر علیحدگی کی افواہوں پر بریک لگادیا
جسٹن بیبر اور ہیلی کے درمیان کافی عرصے سے علیحدگی کی خبریں گرم تھیں۔
گلوکار جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ ہیلی بیبر اپنی نجی زندگی کی وجہ سے ایک بار پھر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر ان کے تعلقات میں دراڑ آنے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔
تاہم اس مشہور جوڑی نے ان افواہوں کو اس وقت خاموش کرا دیا جب دونوں نے ایک مقامی سطح کے میچ میں شرکت کی اور رومانوی ڈیٹ مناتے ہوئے نظر آئے۔
جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کی رومانوی شام
جسٹن اور ہیلی کو ٹورانٹو کے اسکوٹیا بینک ایرینا میں میپل لیفس کی بینچ کے بالکل پیچھے بیٹھے ہوئے میچ سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا۔
بعد ازاں جسٹن بیبر نے انسٹاگرام پر اپنی بیوی ہیلی کے ساتھ کچھ دلکش تصاویر شیئر کیں، جن میں ان کی خوبصورت کیمسٹری دیکھ کر مداح خوشی سے جھوم اٹھے۔
ایک تصویر میں دونوں کو ایک دوسرے کو بوسہ دیتے ہوئے دکھایا گیا، جب کہ دیگر تصاویر میں ہیلی جسٹن کو محبت بھری نظروں سے دیکھتی نظر آئیں۔
دونوں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ایک دوسرے کے قریب ہوتے ہوئے تصاویر کھنچواتے نظر آئے۔
ان کے چہروں پر خوشی اور مسکراہٹ نے اس بات کی عکاسی کی کہ یہ واقعی ایک یادگار اور خوشگوار شام تھی،جسٹن نے میچ کے بعد انسٹاگرام پر ایک جذباتی کیپشن لکھا کہ اس سال ہم اتنا آگے گئے جتنا کافی عرصے میں نہیں گئے تھے ۔
جسٹن اور ہیلی کی طلاق کی افواہیں
یاد رہے کہ جسٹن اور ہیلی نے 2018 میں ایک سادہ اور قریبی تقریب میں شادی کی تھی اور اگست گزشتہ سال انہوں نے اپنے پہلے بیٹے جیک بلیوز بیبر کا استقبال کیا۔
تاہم کچھ وقت پہلے ایسی خبریں گردش میں تھیں کہ ان کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔
کچھ مداحوں نے یہ نوٹ کیا کہ دونوں نے ایک وقت کے لیے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر ان فالو کر دیا تھا، جس پر بعد میں جسٹن نے وضاحت دی کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا۔
مزید یہ بھی رپورٹس آئیں کہ ہیلی شادی میں کچھ مشکلات کا سامنا کر رہی تھیں۔
ذرائع نے کہا تھا کہ ہیلی کو تقریباً شادی کے آغاز سے ہی جسٹن کے ساتھ دشواریوں کا سامنا ہے،وہ اس سے شدید محبت کرتی ہے لیکن وہ ایک بے قابو شخص ہے ،ان کا دعویٰ تھا کہ دونوں طلاق کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
تاہم ان تمام خبروں کے باوجود جسٹن اور ہیلی سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے لیے محبت بھری پوسٹس شیئر کرتے رہتے ہیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ ہر طرح کی افواہوں کا محبت بھرا جواب دینا جانتے ہیں۔




