فیشن
نیمل خاور کی شیشے جڑی لُک نے سبکو دیوانہ بنالیا
نیمل خاور کی دلشکی کے چرچے ہرسو
نیمل خاور کی شیشے جڑی لُک نے سبکو دیوانہ بنالیا
نیمل خاور کی دلشکی کے چرچے ہرسو
پاکستانی حسین اداکارہ نیمل خاور نے شیشے اور گوٹے کے دلکش کام سے تیار کردہ چادر کو اوڑھ کر فینز کو متوجہ کرلیا۔
یوں تو پاکستانی ڈراما انڈسٹری میں متعدد حسینائیں آئیں لیکن ایسی بہت کم ہیں جو صرف ایک عاد ڈرامے میں جلوہ گر ہوکر ہی صفِ اوّل کی اداکاراؤں میں شامل ہوگئیں اور ان میں سے ایک نیمل خاور ہیں۔
ڈراما 'انا' میں اپنی خوبصورتی اور اداکار عثمان مختار کے ساتھ جادوئی کیمسٹری کے باعث شہرت پانے والی اداکارہ نیمل خاور نے سال 2019 میں حمزہ علی عباسی سے شادی کی تھی جن سے انکا ایک بیٹا محمد مصطفیٰ عباسی ہے۔
نیمل خاور نے شادی کے بعد اداکاری کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا اور اپنی ازدواجی زندگی میں بے حد خوش نظر آئیں۔
نیمل خاور کی فین فالوئنگ انکی اداکاری سے زیادہ خوبصورتی اور دلکشی کی وجہ سے ہی ہے لیکن انکے کرئیر پر نظر ڈالی جائے تو انہوں نے ڈراما 'انا' سے قبل فلم 'ورنہ' میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے یعنی وہ ایک فلم اور ایک ڈرامے میں کام کرچکی ہیں جو انکو شہرت بخشنے کے لیے کافی ثابت ہوئے۔
انکے دلفریب نین نقش اور پھر اس پر چہرے کی معصومیت سب کے دل جیتنے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ حسین پشواس اور چٹاپٹی پاجامے کے ساتھ ایک دلفریب چادر پہنی ہوئی ہیں اور اس چادر کی دلکشی نے نیمل خاور کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیے ہیں۔
نیمل خاور کا یہ حسین جوڑا پاکستانی معروف ڈیزائنر 'ماریہ بی' کا شاہکار ہے جو انکی نیولی لانچڈ فارملز کلیکشن میں سے ایک ہے۔
اس جوڑے کا نام 'ماریہ بی' کی آفیشل ویب سائٹ پر 'روشن آرا بیگم' ہے جس کی ڈیٹیل نہیں بتائی گئی ہے البتہ اس حسین جوڑے کی قیمت ضرور ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے جو 2 لاکھ 99 ہزار پاکستانی روپے ہے۔
نیمل خاور نے اس مہنگے جوڑے کو بے انتہا خوبصورتی سے پہن کر فینز کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا ہے
مزید خبریں
-
درِ فشاں کا سفید ساڑھی میں حسن دو آتشہ
-
ماہی بلوچ کے بولڈ فیشن پر صارفین مشتعل
-
ہانیہ عامر کے اس نفیس جوڑے کی قیمت کیا؟
-
شہناز گل کے منی ڈریس میں جلوے
-
ایلی اورام نے سیاہ ساڑھی میں جلوے بکھیر دیے
-
'یونان میں لنگی ڈانس'، کرینہ کا سب سے منفرد انداز
-
ربیکا خان کا فیشن ایک بار پھر انہیں لے ڈوبا
-
ودیا بالن کی باڈی ٹرانسفرمیشن نے نیٹیزنز کے ہوش اڑادیے
-
عائزہ خان نے دلکشی کی تمام حدیں پار کردیں
-
تصاویر؛ لبوبو تھامی اروشی روٹیلا رئیل لائف ڈول قرار
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death
Fans compare Dakota Johnson’s romances after Role Model PDA moment
Khloé Kardashian shares honest take on body transformation: ‘No magic’




