پاکستان

مجھے خواتین آج بھی رشتے بھیجتی ہیں، طارق جمیل کا انکشاف

Web Desk

مجھے خواتین آج بھی رشتے بھیجتی ہیں، طارق جمیل کا انکشاف

مجھے خواتین آج بھی رشتے بھیجتی ہیں، طارق جمیل کا انکشاف

جوان، خواتین اور مردوں میں مقبول عالمِ دین طارق جمیل کہتے ہیں کہ مجھے بہت سی خواتین دوسری شادی کیلئے رشتے بھیجتی ہیں پر میں اپنی پہلی بیوی کے ساتھ وفا ضرور کروں گا ۔

ان دنوں مولانا طارق جمیل کا ایک انٹرویو کلپ کے خوب چرچے ہیں۔ اس میں انہوں نے نجی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی ہے۔ پروگرام کے درمیان میں اینکر کی جانب سے سوال کیا گیا کہ مولانا حضرات عام طور پر زیادہ شادیاں کرتے ہیں، آپ نے کتنی شادیاں کیں؟

جس پر مسکراتے ہوئے کہنے لگے کہ میری ایک ہی بیوی ہے ، ہماری ارینج میرج ہوئی پر میں اس کے ساتھ وفا آخری دم تک کروں گا کیونکہ اس کے میری ذات پر بہت احسانات ہیں۔ اور وہ احسانات یہ ہیں کہ میں تبلیغ کے سلسلے میں اکثر گھر سے باہر رہا کرتا تھا تو میرے تمام بچوں کی تربیت، اسکولنگ، پہننا اوڑھنا سب کچھ اہلیہ نے اکیلے دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک رشتوں کی بات ہے تو گزشتہ سال 2022 تک مجھے خواتین رشتے بھیجتی ہیں کہ آپ ہم سے دوسری شادی کر لیں پر ان تمام کو میری طرف سے صاف انکار ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی انکا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو اتھا جس میں یہ صاف کہتے ہوئے سنائی دے رہے تھے کہ میں زمانہ طالب ِ علمی میں کشور کمار، لتا اور نور جہاں کے گانے سنا کرتا تھا یہی نہیں اس دور کے گانوں کی دھنیں آج تک یاد ہیں۔ اور تو اور کالج ہاسٹل میں رہتے ہوئے نئے نئے مارکیٹ میں آنے والے رسالے چھپ چھپ کر پڑھا کرتا تھا۔ 

تازہ ترین