ہالی ووڈ
’مشن امپاسبل 8‘ نے ریلیز سے پہلے ہی تباہی مچادی
فلم کی عالمی ریلیز 23 مئی کو متوقع ہے
’مشن امپاسبل 8‘ نے ریلیز سے پہلے ہی تباہی مچادی
فلم کی عالمی ریلیز 23 مئی کو متوقع ہے
ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار ٹام کروز کی ایکشن سے بھرپور فلم ‘مشن امپاسیبل 8: دی فائنل ریکننگ‘ نے امریکا میں باضابطہ ریلیز سے قبل ہی بین الاقوامی سطح پر 12 ملین ڈالرز کی شاندار کمائی کرلی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کو ابتدائی طور پر پانچ ممالک جاپان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور بھارت میں 17 مئی کو ریلیز کیا گیا، جہاں اسے شاندار پذیرائی حاصل ہوئی۔
فلم کی عالمی ریلیز 23 مئی کو متوقع ہے، جبکہ چین میں یہ 30 مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، جو فلم کی بین الاقوامی حکمتِ عملی میں ایک اہم سنگِ میل تصور کیا جا رہا ہے۔
جنوبی کوریا میں فلم نے ویک اینڈ کے دوران 7.5 لاکھ ٹکٹوں کی فروخت کے ساتھ 5 ملین ڈالرز کی ریکارڈ کمائی کی، جو سال 2025 میں اب تک کسی بھی فلم کے لیے سب سے زیادہ ہے۔
اسی طرح بھارت میں فلم نے ابتدائی دنوں میں 4 ملین ڈالرز، جاپان میں 2 ملین ڈالرز جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مجموعی طور پر 1 ملین ڈالرز کا بزنس کیا ہے۔
فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق ’مشن امپاسیبل 8‘ کی عالمی ریلیز کے بعد یہ فلم ممکنہ طور پر 1 ارب ڈالرز سے زائد کا بزنس کر سکتی ہے، اور اس جانب اس کی کامیاب پیش قدمی جاری ہے۔
امریکا میں ریلیز سے قبل ہی فلم کی کمائی 20 ملین ڈالرز سے تجاوز کرنے کی پیشگوئی کی جا رہی ہے، جبکہ صرف شمالی امریکا میں اوپننگ ویک اینڈ پر 100 ملین ڈالرز سے زائد آمدنی متوقع ہے۔
ٹام کروز کی یہ نئی فلم ایک بار پھر ’مشن امپاسیبل‘ فرنچائز کو دنیا بھر کے باکس آفسز پر حکمرانی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے۔
مزید خبریں
-
بیبر کا ہیلی کو بانہوں میں بھرنا مداحوں کو چونکا گیا
-
’گاڈ فادر‘ فیم ال پچینو کتنی دولت کے مالک ؟
-
آرنلڈ شوارزنیگر کی سلویسٹر اسٹالون سے دشمنی کی داستان
-
بریڈ پٹ کی ٹام کروز کے ساتھ کام کرنے کے لیے انوکھی شرط
-
کینڈل جینر کتنی امیر ہیں ؟
-
وِل اسمتھ کونسی ہالی وڈ فلموں میں کام نہ کرنے پر پشیمان؟
-
'ایف ون' کا ہیپٹک ٹریلر عام فلموں کے ٹریلر سے مختلف کیوں؟
-
جسٹن بیبر نے پاپارازیوں پر گالیوں کی بارش کردی
-
کاجول ایک بار پھر شاہ رخ کے ساتھ لَو اسٹوری کرنے کی خواہاں
-
پیٹرک شوارزنیگر اپنا سر نیم کیوں بدلناچاہتے تھے؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together
Katy Perry shares dramatic reaction to ex Josh Groban's engagement
Bollywood celebrities pour their hearts out on Mother’s Day
Gracie Abrams teases third album ‘Daughter From Hell’ arriving in July
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34



