فلم / ٹی وی

ہیرا پھیری 3 کا اب کیا ہوگا؟ سنیل شیٹی بول پڑے

اداکار کو پریش راول کی علیحدگی کے بارے میں ان کے بچوں نے آگاہ کیا

Web Desk

ہیرا پھیری 3 کا اب کیا ہوگا؟ سنیل شیٹی بول پڑے

اداکار کو پریش راول کی علیحدگی کے بارے میں ان کے بچوں نے آگاہ کیا

ہیرا پھیری 3 کا اب کیا ہوگا؟ سنیل شیٹی بول پڑے

بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی کا کہنا ہے کہ پریش راول کے فلم چھوڑنے کی خبر کے بعد 'ہیرا پھیری 3' کے ساتھ کیا ہونے جارہا ہے انہیں معلوم نہیں ہے۔

اداکار نے ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے پریراول کے فلم کو درمیان میں چھوڑنے کے اچانک اعلان پر ردعمل ظاہر کیا۔

خیال رہے کہ ہیرا پھیری فرنچائز فلموں میں تین مرکزی کردار بابو بھیا، شیام اور راجو ہیں جو بالترتیب پریش راول ٓ، سنیل شیٹی اور اکشے کمار نے نبھائے تھے۔

سنیل شیٹی اس وقت دہلی میں 'کیسری ویر' کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں تک کہ ان کے دوست اور ساتھی اداکار، اکشے کمار کو بھی اس بات کا علم نہیں ہے کہ کیا سازش ہوئی ہے۔

جب پریش راول کے فلم سے الگ ہونے پر ردعمل ظاہر کرنے کے لیے کہا گیا تو 63 سالہ اداکار نے کہا کہ 'مجھے اس کے بارے میں کچھ پتا نہیں، یہ بالکل چونکا دینے والی بات ہے، پہلے میں نے پریش راول کو ٹیکسٹ میسج کرنے کا سوچا، پھر میں نے سوچا کہ میں ان سے ملوں اور اس پر بات کروں'۔

سنیل کا کہنا تھا کہ 'میں نے کسی سے اس بارے میں کوئی بات نہیں کی، یہاں تک کہ اکشے بھی اس بات سے بے خبر ہے کہ اصل میں ہوا کیا ہے'

جب اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ یہ فلم کی ٹیم کے لیے ایک بحران کی طرح لگتا ہے، تو انہوں نے اعتراف کیا کہ 'یہ ایک بحران ہے، ہم اس فلم کے بیچ میں ہیں، اور یہ سب سے بڑا جھٹکا ہے۔'

پریش راول کے فلم سے الگ ہونے سے متعلق سنیل شیٹی یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے بچوں اتھیا اور آہان نے انہیں اس خبر سے آگاہ کیا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم اگلے سال شوٹنگ شروع کرنے والے تھے، حقیقت میں ہم نے کام شروع کر دیا تھا، ہم نے ایک پرومو شوٹ کیا ہے، یہ بہت بڑی بات ہے'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بہت چونکا دینے والا ہے، جو مجھے سمجھ نہیں آیا اور آپ جانتے ہیں کہ یہ کس نے بھیجا ہے؟ آتھیا اور آہان - دونوں نے 15 منٹ کے اندر اندر مجھے خبر بھیج کر پوچھا کہ 'پاپا یہ کیا ہے؟' جبکہ میں یہاں انٹرویوز میں مصروف تھا اور میرے جذبات تھے کہ یہ کیا بکواس ہے۔

سنیل شیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ 'ہیرا پھیری 3' جیسی فلم صرف ناظرین کے لیے ہی نہیں بلکہ اداکاروں کے لیے بھی اہم ہے، آپ جانتے ہیں، یہ فلم ہماری ذہنی صحت کے لیے اہم ہے،مجھے نہیں معلوم کہ اب کیا ہونے والا ہے'۔

خیال رہے کہ پریش راول کی فلم سے علیحدہ ہونے کی خبریں 17 مئی کو سامنے آئی تھیں جس کے ایک روز بعد 18 مئی کو انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے نہ صرف فلم سے الگ ہونے کی تصدیق کی بلکہ یہ بھی وضاحت کی کہ اس کی وجہ ڈائریکٹر پریا درشن سے تخلیقی اختلاف نہیں ہے۔

بعد میں، متعدد رپورٹس میں بتایا گیا کہ اداکار نے اپنی فیس میں کئی گنا اضافے کا مطالبہ کیا، جس نے سب کو پریشان کردیا۔

20 مئی کو یہ اطلاعات گردش کرنے لگیں کہ فلم کے پروڈیوسر اکشے کمار معاہدہ کرنے کے بعد فلم چھوڑنے کی وجہ سے پریش راول پر 25 کروڑ روپے ہرجانے کا مقدمہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

'ہیرا پھیری 3'، ایک مشہور کامیڈی فرنچائز ہے جس کا تیسرا حصہ بنانے کا اعلان 2023 میں کیا گیا تھا اور رواں سال اس باتکی تصدیق سامنے آئی تھی کہ پہلی دو فلموں کے ہدایت کار پریا درشن ہی تیسرے حصے کی ہدایات دیں گے۔