ایپل کا انتباہ: آئی فون صارفین فوری طور پر ‘ایئر پلے‘ فیچر بند کر دیں
خطرات کیا ہیں؟
ایپل نے دنیا بھر کے آئی فون صارفین کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر متنبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے فونز میں م‘وجود ‘ایئر پلے (AirPlay) فیچر کو غیر فعال کر دیں۔ یہ انتباہ اسرائیلی سائبر سیکیورٹی فرم Oligo کی جانب سے جاری کردہ ایک تحقیقی رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں اس فیچر میں موجود سنگین سیکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ایئر پلے فیچر کیا ہے؟
ایئر پلے ایپل کا ایک وائرلیس فیچر ہے جو صارفین کو اپنے آئی فون سے آڈیو اور ویڈیو مواد دیگر سمارٹ ڈیوائسز مثلاً ٹی وی یا اسپیکرز پر شیئر کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ تاہم، رپورٹ کے مطابق، یہی سہولت اب ہیکرز کے لیے ایک کمزور دروازہ بن چکی ہے۔
خطرات کیا ہیں؟
چونکہ ایئر پلے متعدد اقسام کی ڈیوائسز میں استعمال ہوتا ہے، اس لیے ان میں موجود سافٹ ویئر خامیاں کئی سالوں تک برقرار رہ سکتی ہیں، اور بعض صورتوں میں کبھی درست بھی نہ ہو سکیں گی۔
ایئر پلے پروٹوکول اور اس سے منسلک سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ کٹ (SDK) میں کم از کم 23 خطرناک سیکیورٹی نقائص دریافت کیے گئے ہیں۔ ان نقائص کی مدد سے ہیکرز ‘زیرو کلک حملے‘ (Zero-Click Attacks) انجام دے سکتے ہیں، جن میں صارف کو کسی بھی قسم کی کارروائی کی ضرورت نہیں ہوتی، اور ہیکر خاموشی سے فون میں میلویئر انسٹال کر کے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔
صارفین کو محفوظ رہنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟
ماہرین اور ایپل کی جانب سے درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے:
آئی فون کی Settings میں جا کر AirPlay Receiver کو مکمل طور پر ‘Off‘ کر دیں۔
اگر مکمل طور پر بند کرنا ممکن نہ ہو تو رسائی کو صرف ‘Current User Only‘ تک محدود کریں۔
کسی قابل بھروسہ سائبر سیکیورٹی یا اینٹی وائرس سافٹ ویئر کا استعمال کریں، جو ایئر پلے کے پس منظر میں چلنے والی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکے۔
اپنے آئی فون کو ہمیشہ تازہ ترین iOS سیکیورٹی اپڈیٹس سے اپڈیٹ رکھیں۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ایپل نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صارفین کو مخصوص فیچرز بند کرنے یا اپڈیٹس کرنے کا مشورہ دیا ہو۔ فروری 2025 میں بھی ایپل نے انکشاف کیا تھا کہ کچھ صارفین کو ہدف بنا کر جدید ترین ہیکنگ حملے کیے جا رہے تھے، جن میں آئی فون کا USB Restricted Mode تک غیر فعال کر دیا گیا تھا ، یہ وہ فیچر ہے جو فون کو لاک ہونے کی صورت میں کسی بھی بیرونی ڈیوائس کے ذریعے ڈیٹا کی چوری سے محفوظ رکھتا ہے۔
سائبر حملوں کی موجودہ لہر کو مدنظر رکھتے ہوئے، ایپل صارفین کے لیے ضروری ہے کہ وہ فوری طور پر ایئر پلے فیچر کو بند کریں اور سیکیورٹی اپڈیٹس باقاعدگی سے انسٹال کرتے رہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں ڈیجیٹل تحفظ صرف ایک انتخاب نہیں، بلکہ ناگزیر ضرورت بن چکا ہے۔



