انفوٹینمنٹ

بشریٰ انصاری کی نارویجن مداح کا دلچسپ انکشاف

بشریٰ انصاری کی اداکاری کی بھی دل کھول کر تعریف کی

Web Desk

بشریٰ انصاری کی نارویجن مداح کا دلچسپ انکشاف

بشریٰ انصاری کی اداکاری کی بھی دل کھول کر تعریف کی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اور سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری ان دنوں ناروے کے دورے پر ہیں، جہاں وہ نہ صرف اپنے قیام سے لطف اندوز ہو رہی ہیں بلکہ وہاں کے خوبصورت لمحات کو تصاویر اور ویڈیوز کی صورت میں سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کر رہی ہیں۔

اس دوران اداکارہ کی ناروے میں مقیم ایک مداح سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ مداح بشریٰ انصاری سے مل کر بے حد خوش ہے۔

مداح نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ‘میں نے اردو پاکستانی ڈرامے دیکھ کر سیکھی ہے۔ جب میری شادی ہونے والی تھی تو میری بہن نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے دیکھو، ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔‘

اس موقع پر انہوں نے بشریٰ انصاری کی اداکاری کی بھی دل کھول کر تعریف کی اور کہا کہ آپ کا کام بہت متاثرکن ہے، ہم آپ کے ڈراموں سے ہمیشہ کچھ نہ کچھ مثبت سیکھتے ہیں۔

اس وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری دنیا بھر میں نہ صرف مقبول ہے بلکہ زبان سیکھنے کا مؤثر ذریعہ بھی بن چکی ہے۔

تازہ ترین