عالیہ بھٹ کی وِنٹیج اسٹائل کیساتھ کانز میں شرکت
اداکارہ کا لُک قابل دید قرار
بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی دنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول کانز کے 78واں ایڈیشن میں وِنٹیج اسٹائل کیساتھ دھواں دار انٹری توجہ کا مرکز بن گئی۔
فرانس میں جاری کانز فلم فیسٹیول میں جہاں دنیا بھر کی نامور شخصیات اپنی شرکت کو یقینی بنا رہی ہیں وہیں بھارتی حسینائیں اپنے دیدہ زیب لباس اور شاہانہ انداز سے خبروں کی شہہ سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔
حال ہی میں عالیہ بھٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کانز میں شرکت سے قبل تیاری کی چند نایاب جھلکیاں شیئر کیں جس میں انہوں نے دل موہ لینے والے لک سے فینز کی تمام تر توجہ اور تعریفیں اپنے نام کرلیں۔
کیونکہ جہاں فینز اروشی روٹیلا ، ایشوریا رائے، جھانوی کپور، ادیتی راؤ سمیت دیگر کی تیاریوں سے لطف انداز ہورہے تھے وہیں عالیہ کی پہلی ریڈ کارپٹ پر آمد کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا تھا اور جیسا کہ امید تھی ویسے ہی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے عالیہ نے بھی اپنے فینز کو مایوس نہیں کیا۔
انہوں نے اس فیسٹیول کا حصہ بننے کیلئے وِنٹیج اسٹائل کے پھولوں والے گاؤن کا انتخاب کیا جس میں ان کا انداز پرانی دنیا کی خوبصورتی، سادگی، اور بے مثال نفاست کا حسین امتزاج اور ایک عمدہ مثال تھا۔
عالیہ بھٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں وہ ریڈ کارپٹ واک سے پہلے ایک بالکونی پر کھڑی نظر آ رہی ہیں، جس سے ان کے دلکش لک کی پہلی جھلک سامنے آئی۔
بات کریں اداکارہ کے اوور آل لُک کی تو نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے جو گاؤن پہنا، وہ نرم پیسٹل رنگوں پر مشتمل پھولوں والے نفیس کام سے سجا ہوا تھا۔فٹڈ باڈی، اسٹرکچرڈ شولڈرز، اور ہلکی رفّل ڈیزائننگ نے اس گاؤن کو نہایت دلکش بنایا، جو عالیہ کے خوبصورت اور نازک انداز سے بالکل ہم آہنگ نظر آیا۔
ساتھ ہی اپنے لُک کو مکمل کرنے کیلئے انہوں نے چمکدار، سائیڈ پارٹڈ بن میں اپنے بالوں کو اسٹائل کروایا اور اپنے لک کو ایک جوڑے خوبصورت اسٹڈ اِئیررنگز اور ایک پیپر فین کے ساتھ ایکسیسریز کیا۔
صرف یہی نہیں بلکہ نیوٹرل ٹونز پر مبنی میک اپ، نرم پیچ بلش اور گلاسی نیوڈ لپس کے ساتھ ان کا انداز ایک مکمل اور بے مثال ٹائم لیس خوبصورتی کی تصویر بن گیا۔
عالیہ بھٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ،’Hello Cannes!’۔
جبکہ ان کا یہ لک سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے، اور مداحوں کا کہنا ہے کہ عالیہ نے نہ صرف خود کو بلکہ بھارتی فیشن کو بھی عالمی سطح پر بہترین انداز میں پیش کیا ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ عالیہ بھٹ کانز فلم فیسٹیول میں ’لوریل پیرس’ کی نمائندگی کے لیے موجود ہیں، جو اس فیسٹیول کا آفیشل بیوٹی پارٹنر ہے۔
عالیہ بھٹ کی دلکش تصاویر یہاں دیکھیں:



