انفوٹینمنٹ

ممتاز نے شمی کپور کا میریج پروپوزل کیوں ٹھکرایا؟

ممتازاور شمی کپورکی پریم کہانی کامیاب کیوں نہ ہوسکی؟

Web Desk

ممتاز نے شمی کپور کا میریج پروپوزل کیوں ٹھکرایا؟

ممتازاور شمی کپورکی پریم کہانی کامیاب کیوں نہ ہوسکی؟

دونوں اداکاروں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا
دونوں اداکاروں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا

بالی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ ممتاز اور شمی کپور نے فلم’ برہماچاری‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا اس وقت دونوں کی افواہوں پر مبنی محبت کے چرچے سرخیوں کی زینت بنے۔

اب ایک انٹرویو میں ممتاز نے انکشاف کیا ہے کہ شمی کپور نے ایک بار انہیں شادی کی پیشکش کی تھی اور اپنے آخری وقت میں ان سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں بھی بات کی۔

ممتاز نے بتایا کہ ان کی اور شمی کپور کی محبت کیسے پروان چڑھی،انہوں نے کہا کہ شمی نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی لیکن چونکہ ان کے والد کافی سخت مزاج تھے اس لیے شمی نے ممتاز سے کہا کہ وہ فلمی کریئر چھوڑ دیں۔

ممتاز اس وقت فلمی دنیا میں اپنے قدم جما رہی تھیں اور کام جاری رکھنا چاہتی تھیں اس لیے وہ راضی نہ ہو سکیں۔

شمی کپور کی آخری سالگرہ کے موقع پر ممتاز نے ان سے ملاقات کی تھی جہاں ممتاز نے آبدیدہ ہو کر بتایا کہ وہ بہت بیمار تھے یہ ان کی آخری سالگرہ تھی، مجھے ان کی بیوی نے مدعو کیا اور کہا کہ یہ ان کی خواہش ہے کہ آپ پارٹی میں آئیں۔

میں اس وقت میں باندرہ میں شاپنگ کر رہی تھی لیکن میں نے کہا کہ میں ضرور آؤں گی اور میں آشا پٹیل کے ساتھ وہاں گئی اس وقت شمی کرسی پر بیٹھے تھے اور  شراب پی رہے تھے۔

میں نے دور سے ان سے پوچھا جب طبیعت خراب ہے تو اب بھی پی رہے ہو؟ تبھی مجھے اندازہ ہو گیا کہ وہ زیادہ دنوں کے مہمان نہیں ہیں اور میں نے کہا کہ ٹھیک ہے خوش رہو۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ان سے زیادہ بات نہیں کی بس کچھ دیر ان کے ساتھ بیٹھی اور کہا کہ اپنا خیال رکھو انہیں اس حال میں دیکھنا بہت افسوسناک تھا اور اگر یہ سچ ہے کہ اگلے جنم میں لوگ ملتے ہیں تو شاید ہم ملیں گے۔

لیکن یہ سچ ہے یا نہیں معلوم نہیں وہ بہت اچھے انسان تھے، تھوڑے لاڈلے تھے لیکن نہایت خوبرو تھے۔

اگر وہ چاہتے تو کئی خواتین ان کی زندگی میں ہو سکتی تھیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا میں سمجھتی ہوں کہ وہ بے حد پرکشش انسان تھے۔

شمّی کپور کا انتقال

بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار شمّی کپور کو 7 اگست 2011 کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا وہ گردوں کی پرانی بیماری میں مبتلا تھے۔

انہیں کئی دنوں تک وینٹی لیٹر پر رکھا گیا مگر بدقسمتی سے 14 اگست 2011 کو 79 سال کی عمر میں ان کا انتقال ہو گیا۔

ممتاز کے بارے میں

اداکارہ ممتاز نے محض 11 برس کی عمر میں 1958 کی فلم’ لاجوَنتی‘ سے اپنے فلمی کریئر کا آغاز کیا۔

وہ’ فولاد‘ اور’ ڈاکو منگل سنگھ‘ جیسی فلموں میں نظر  آئیں لیکن انہیں اسٹنٹ ہیروئن کے طور پر پہچان ملنے لگ جس سے ان کے کریئر کو شروعات میں ہی برا دھچکا لگا۔

ان رکاوٹوں کے باوجود ممتاز نے’ بندھن‘،’ آدمی اور انسان‘،’ سچا جھوٹا‘،’ کھلونا‘ اور’ ہرے رام ہرے کرشنا‘ جیسی فلموں کے ذریعے بالی وڈ میں صفِ اول کی اداکاراؤں میں جگہ بنائی۔