وائرل اسٹوریز

رنبیر نے عالیہ سے پہلی بار فلرٹ کب کیا؟

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی محبت کی کہانی

Web Desk

رنبیر نے عالیہ سے پہلی بار فلرٹ کب کیا؟

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی محبت کی کہانی

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی محبت کی کہانی
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی محبت کی کہانی

بالی وڈ فلم نگری کی ہردلعزیز جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ یوں تو سب کے دلوں میں  بستے ہیں لیکن رنبیر نے عالیہ کے دل میں کب بسیرا کیا اس راز سے آخر کار پردہ اٹھ گیا۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے 14 اپریل 2022کو ایک گھریلو تقریب میں شادی کی تھی اور شادی کے سات ماہ بعد انکی بیٹی راہا کپور 2 نومبر 2022کو پیدا ہوئیں جس کی منہ دکھائی 25 دسمبر 2023 کو کی گئی۔

تاہم کہا جاتا ہے کہ اس شادی سے قبل بہت عرصے تک، عالیہ بھٹ کو رنبیر کپور پر بہت بڑا کرش تھا جسکا ذکر وہ کئی انٹرویوز میں  کر چکی تھیں۔اور پھر  جب 2022 میں عالیہ نے اپنے خوابوں کے شہزادے رنبیر کپور سے شادی کی اور سورج ڈوبتے وقت کی خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کیں، تو مداحوں کے دل خوشی سے بھر گئے۔

حالانکہ عالیہ کو رنبیر پسند تھے لیکن لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ عالیہ نہیں، بلکہ رنبیر تھے جنہوں نے پہلا قدم اٹھایا اور اس رشتے کا آغاز کیا؟

 یہی رشتہ پھر پانچ سالہ خوبصورت تعلق میں بدلا، جس کا اختتام نہیں بلکہ نیا آغاز ہوا ایک خوشگوار شادی اور پھر والدین بننے کی صورت میں۔

اس خوبصورت کہانی کا کیسے آغاز ہوا اس بارے میں اس وقت پردہ اٹھا جب عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی پہلی فلم ’برہماستر: پارٹ ون – شیوا‘ (2022) کی پروموشنز کے دوران، رنبیر نے انکشاف کیا کہ وہ اور عالیہ کب پہلی بار ملے تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں اداکار رنبیر کپور بتاتے ہیں کہ’اصل میں کسی کو یہ بات معلوم نہیں ہے لیکن مسٹر سنجے لیلا بھنسالی نے ایک چھوٹا سا فوٹو شوٹ کیا تھا، کیونکہ وہ ایک وقت پر ایک فلم بنانا چاہتے تھے جس کا نام تھا ’بالیکا ودھو‘، اس وقت میں ان کا اسسٹنٹ تھا اور میری عمر 20 سال کے قریب تھی اور عالیہ کی عمر صرف 9 سال تھی تو ہم دونوں نے ایک ساتھ فوٹو شوٹ کیا تھا۔’

رنبیر کی بات کو جاری رکھتے ہوئے عالیہ بھٹ نے بھی اپنا حال دل کچھ اسطرح بیان کیا کہ،’جب میں نے رنبیر کو پہلی بار اسکرین پر دیکھا، تو میں نے سوچا کہ،’کچھ ہے، کچھ کنیکشن ہے، میں اس شخص سے محبت کرتی ہوں۔’ ظاہر ہے میں نے رنبیر کو اس سے پہلے دیکھ لیا تھا جب انہوں نے مجھے غور سے دیکھا بھی نہیں تھا۔ لیکن پھر ہم کچھ بار ملے، سوشل گیدرنگز میں، لیکن کچھ نہیں ہوا، یہاں تک کہ دوست بھی نہیں تھے۔’

عالیہ بھٹ کے مطابق لیکن پھر ایک فلائٹ پر جب ہم برہماستر کی تیاری کے لیے جا رہے تھے، تب رنبیر نے چھیڑ چھاڑ شروع کی اور مجھ سے فلرٹ کرنا شروع کردیا جسکی تصدیق خود رنبیر نے بھی کردی۔

اس ویڈیو کلپ کے منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

ایک فین نے لکھاکہ،’وہ واقعی اس سے محبت کرتی تھی’

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ،’پتہ نہیں کیوں، لیکن میں عالیہ سے زیادہ شرما رہا ہوں یہ ویڈیو دیکھ کر’۔

جبکہ کسی نے لکھاکہ،’نصیب بڑی چیز ہوتی ہے۔’

ورک فرنٹ کی بات کریں تو عالیہ اور رنبیر جلد ہی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’لو اینڈ وار‘ میں ایک بار پھر ساتھ نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ، وہ جلد ہی ’برہماستر: پارٹ ٹو – دیو’ میں بھی ایک ساتھ اسکرین پر واپسی کریں گے۔