انفوٹینمنٹ

ماہرہ خان کو دوبارہ شادی کیلئے راضی کرنے والا کون؟

اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں سے اہم انکشاف کردیا.

Web Desk

ماہرہ خان کو دوبارہ شادی کیلئے راضی کرنے والا کون؟

اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں سے اہم انکشاف کردیا.

اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں سے اہم انکشاف کردیا
اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں سے اہم انکشاف کردیا

 پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ دوبارہ شادی کرنے سے خوفزدہ تھیں تاہم انہیں اس فیصلے پر راضی کرنے میں ان کے بیٹے اذلان کا کلیدی کردار رہا۔

ماہرہ خان نے حال ہی میں اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی، کریئر اور مختلف معاملات پر تفصیلی گفتگو کی۔ 

تاہم انٹرویو سے ماہرہ کی جانب سے دوسری شادی کے فیصلے میں بیٹے کے کردار پر کی جانے والی گفتگو نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

پوڈکاسٹ میں اپنی دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ماہرہ نے بتایا کہ وہ دوبارہ شادی کرنے سے ڈرتی تھیں کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ شادی کے بعد انہیں اداکاری چھوڑنی پڑے گی اور انہیں اپنے بیٹے اذلان کے ردعمل کی بھی فکر تھی۔

 تاہم، انہوں نے انکشاف کیا کہ ‘مجھے اس شادی کے لیے راضی کرنے میں اذلان کا بھی بڑا ہاتھ ہے‘۔

ماہرہ نے مزید کہا کہ وہ چاہتی تھیں کہ جس شخص سے وہ شادی کریں وہ ان کے بیٹے سے اس لیے تعلق قائم نہ کرے کہ وہ ان کا بیٹا ہے بلکہ ان دونوں کا آپس میں ایک الگ خالص رشتہ ہو اور خوشی کی بات ہے کہ ان کی یہ خواہش پوری ہوگئی۔

ماہرہ خان کے کریئر کے بارے میں

اداکارہ  ماہرہ خان کی اداکاری کا آغاز 2006 میں ہوا، مگر ان کے حصے میں بڑی کامیابی ڈرامہ سیریل 'ہمسفر' میں خرد کا کردار ادا کرنے کی صورت میں آئی جسکے بعد ماہرہ خان جس بھی ڈرامے کا حصہ بنیں اسے کامیابی سے ہمکنار کرواکر ہی دم لیا۔

انکے قال ذکر ڈراموں میں صدقے تمہارے، بن روئے، اور شہر ذات بھی شامل ہیں جس میں ماہرہ کی اداکاری کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں سے لاکھوں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنانے کے بعد ماہرہ خان نے فلم نگری میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا اور شعیب منصور کی فلم 'بول' سے ایک بار پھر ان کی شہرت کو چار چاند لگ گئے۔

 اس کے بعد وہ مختلف فلموں میں نظر آئیں، جیسے ’ورنہ‘ اور ’ہو من جہاں‘ اور ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ’جن میں ان کی پرفارمنس نے پاکستانی سینما میں ایک نئی روح پھونکی۔

صرف یہی نہیں بلکہ اپنی فنی صلاحیتوں کو ماہرہ خان نے پاکستان تک ہی محدود نہ رکھا بلکہ بالی وڈ میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور فلم 'رئیس' میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیااس فلم نے بین الاقوامی سطح پر ان کی فین فالوونگ میں اضافہ کیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان ان دنوں عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی اپنی نئی مزاحیہ فلم ’لو گرو‘ کی بین الاقوامی پروموشن کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں اور اس دوران وہ مختلف مقامات پر فلم کی تشہیر کرتی نظر آئیں گی۔