انفوٹینمنٹ

ماہرہ خان بالآخر فواد خان کے حق میں بول پڑیں

دوسرے ملک کی کیوں اپنے ملک کے صحافیوں کی بات کرنا چاہوں گی، ماہرہ خان

Web Desk

ماہرہ خان بالآخر فواد خان کے حق میں بول پڑیں

دوسرے ملک کی کیوں اپنے ملک کے صحافیوں کی بات کرنا چاہوں گی، ماہرہ خان

ماہرہ خان بالآخر فواد خان کے حق میں بول پڑیں
ماہرہ خان بالآخر فواد خان کے حق میں بول پڑیں

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اپنے دوست و کو اسٹار فواد خان پر بھارت کے خلاف نہ بولنے پر ہونے والی تنقید پر بول پڑیں۔

7 مئی کو بھارت نے پاکستان پر فضائی حملے کیے جس کے جواب میں پاک فضائیہ نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور بھاری نقصان پہنچایا۔

 اگرچہ یہ تنازعہ جنگ بندی پر ختم ہوا، مگر دونوں ممالک کے فنکاروں کی جانب سے نفرت انگیز بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان میں ریشم، مشی خان، نادیہ خان اور بشریٰ انصاری جیسے فنکاروں نے نفرت پھیلانے والوں کے خلاف آواز بلند کی۔

جہاں بھارتی اور پاکستانی متعدد فنکار ایک دوسرے کے ممالک کے خالف بول رہے تھے، بعض ایسے بھی تھے جو خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہے اور انکی نشاندہی ہوتے ہی انہیں شدید عوامی ردِ عمل کا سامنا کرنا پڑے۔

پاکستان میں ان فنکاروں میں سے ایک فواد خان بھی تھے جو حال ہی میں بالی وڈ فلم 'عبیر گلال' کام کر کے آئے تھے اور ریلیز کے منتظر ہی تھے کہ انکی فلم کی ریلیز بین ہوگئی۔

فواد خان نہ صرف اس دونوں ممالک میں ہونے والی کشیدگی کے دوران منظر سے غائب رہے بلکہ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے 'عبیر گلال' کی پروموشنل پوسٹس بھی ڈیلیٹ نہیں کیں جبکہ فلم کی ہیروئن وانی کپور فواد خان کے ساتھ تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر چکی تھیں۔

عوام فواد خان کو اب پاکستانی پراجیکٹس میں کام نہ کرنے کی درخواست کر رتے دکھ رہے ہیں اور انکو بھارت میں جاکر گھر لینے کا بھی مشورہ دیتے نظر آرہے ہیں۔

ایسے میں انکی کو اسٹار ماہرہ خان میدان میں آئیں اور انہوں نے کھل کر اپنے دوست کی حمایت کی۔

ماہرہ خان نے اپنی پاکستانی فلم 'لَو گورو' کی پروموشن کے دوران ایک انٹرویو میں کہا کہ 'ہم دوسرے ملک کی بات کیوں کریں، ہمیں اپنے لوگوں، اپنے ملک کے صحافیوں کی بات کرنی چاہئے کہ وہ ہمارے فنکاروں سے متعلق منفی باتیں کر رہے ہیں۔'

ماہرہ خان نے مزید کہا کہ 'اور ہر انسان کا اپنا خود کا نظریہ ہوسکتا ہے، آپ انکو کال کر کے یا ان سے براہِ راست بات کر کے کہنا چاہئے تھا کہ یہ غلط ہے، لیکن ایسے وقت میں پبلکلی ایسے تنازع کو ہوا دینا غلط ہے، ایسے وقت اپنوں کو نیچے نہیں کھینچنا چاہئے۔'

ساتھ بیٹھے ہمایوں سعید نے کہا کہ 'مجھے بھی بہت بُرا لگا فواد خان اور دیگر فنکاروں کے بارے میں یہ سب کہنا، جبکہ انہوں اس وقت کام کیا جب حالات ٹھیک تھے'۔