اسکینڈلز

ارباز خان کی اہلیہ کے امید سے ہونے کی خبریں پھر زیر بحث

ان خبروں پرارباز خان نے خاموشی طاری کررکھی ہے۔

Web Desk

ارباز خان کی اہلیہ کے امید سے ہونے کی خبریں پھر زیر بحث

ان خبروں پرارباز خان نے خاموشی طاری کررکھی ہے۔

ان خبروں پرارباز خان نے خاموشی طاری کررکھی ہے۔
ان خبروں پرارباز خان نے خاموشی طاری کررکھی ہے۔

بالی وڈ اداکار ارباز خان کی دوسری اہلیہ شوریٰ خان کے حاملہ ہونے کی خبریں ایک بار پھر سر اٹھانے لگیں۔

گزشتہ کئی ماہ سے اس جوڑے کے ہاں ننھے مہمان کی متوقع آمد کی خبریں زیر بحث ہیں، کبھی اس جوڑے کو بھارتی شہر کے ممبئی کے ایک کلینک کے باہر آتا دیکھا جاتا ہے ہے تو کبھی ارباز اپنی اہلیہ کو کیمرے سے چھپائے پھرتے ہیں لیکن اسکے باوجود دونوں ہی مسلسل ان خبروں پر کان نہ دھرتے نظر آئے ۔

گزشتہ ماہ ارباز اور شوریٰ نے نجی کلینک کا وزٹ کیا، اس دوران ارباز کے ہاتھ میں ایک فائل تمام تر توجہ کا مرکز بنی جس نے حمل کی افواہوں کو جنم دیا لیکن اسکے بعد اداکار نے یہ کہہ کر بات کو ٹال مٹول کردیا کہ ایسا لچھ نہیں ہے۔

جبکہ وہ کلینک میں معروف ماہر ڈاکٹر راکیش سنہا سے ملاقات کرنے گئے تھے جو خواتین کی صحت کے مسائل کے لیے مشہور ہے۔

اس کلینک میں رحم اور فائبرائیڈ ہٹانے میں مہارت رکھنے والے ڈاکٹرز، گنیز ورلڈ ریکارڈ یافتہ ڈاکٹر راکیش سنہا اور ڈاکٹر منجو سنہا موجود ہیں۔

بعدازاں اسی ماہ ارباز خان اور شوریٰ خان کو اسپتال سے باہر آتے دیکھا گیا تھا جو ایک بارپھر ان افواہوں کا بازار گرم کرگیا، کیونکہ شادی کے بعد جس چیز کا سب سے زیادہ سوال کیا جاتا ہے وہ ننھا مہمان ہی ہے جسکا ہر کسی کو ہی بے صبری سے انتظار ہوتا ہے۔

اب ان تمام تر شواہد کے بعد ایک بار پھر شوریٰ کے امید سے ہونے کی افواہیں زور پکڑنے لگیں ہیں ،حال ہی میں دونوں کو لنچ ڈیٹ کے بعد ایک ساتھ دیکھا گیا، جہاں ارباز خان اپنی بیوی کو سیڑھیاں اُترنے میں احتیاط سے مدد دیتے نظر آئے۔

اس موقع پر  شُوریٰ نے اوور سائزڈ کپڑے پہن رکھے تھے، جس سے قیاس آرائیاں بڑھ گئیں کہ وہ حاملہ ہو سکتی ہیں۔کیونکہ سفید ٹی شرٹ اور ڈینم جینز میں ملبوس ارباز خان نے اہلیہ کا ہاتھ تھام رکھا تھا اور اُنہیں آہستہ چلنے کی تلقین کرتے ہوئے نرمی سے نیچے لا رہے تھے۔

فوٹو اسکرین گریب
فوٹو اسکرین گریب

اسکے علاوہ ایک اور چیز جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کی، وہ شُوریٰ کا لباس تھا۔ انہوں نے ڈھیلا ڈھالا ٹائیگر پرنٹ کوآرڈ سیٹ پہنا ہوا تھا، جیسا کہ اکثر سیلیبریٹیز ابتدائی حمل کے دوران بیبی بمپ چھپانے کے لیے پہنتی ہیں۔ جب دونوں اپنی گاڑی کے قریب پہنچے تو ارباز خان کو اپنی اہلیہ سے کہتے ہوئے سنا گیا، ’آرام سے’اور پھر انہوں نے اہلیہ کو احتیاط سے گاڑی میں بٹھایا۔

یہ خوبصورت لمحہ نہ صرف کیمرے میں قید ہو گیا بلکہ اس کے بعد مداحوں کی جانب سے ممکنہ حمل سے متعلق قیاس آرائیاں بھی زور پکڑ گئیں۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہو چکی ہے اور لوگ جوڑے کے والدین بننے کی امید کا اظہار کر رہے ہیں۔

اگرچہ اس بارے میں دونوں کی طرف سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی، لیکن مداح اور میڈیا اس معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

 ارباز اور شُوریٰ کی لو اسٹوری:

یاد رہے کہ اربا‌ز خان اور شُوریٰ خان کی پہلی ملاقات فلم ’پٹنا شکلا’ کے سیٹ پر ہوئی تھی، جس کے پروڈیوسر ارباز خود تھے اور اداکارہ روینا ٹنڈن اس میں مرکزی کردار ادا کر رہی تھیں۔

 اُس وقت شوریٰ روینا  کی میک اپ آرٹسٹ کے طور پر کام کر رہی تھیں۔ دونوں نے تقریباً ایک سال تک نجی طور پر ملاقاتیں کیں، جس کے بعد انہوں نے 24 دسمبر 2023 کو ارپیتا خان کے گھر ایک سادہ اور نجی تقریب میں نکاح کیا۔

اس سے قبل  ارباز خان کی شادی ملائکہ اروڑا سے ہوئی تھی، جن کے ساتھ اُن کا 19 سالہ رشتہ رہا بعدازاں دونوں نے 2017 میں طلاق لے لی تھی اور پھر طلاق کے بعد اب  بھی یہ سابقہ جوڑا اپنے 22 سالہ بیٹے ارہان خان کی مشترکہ پرورش کر رہا ہے۔