انفوٹینمنٹ

اگر فلم میں کام کیا تو ڈرامہ چھوڑ دوں گی، حنا طارق

وہ بیک وقت فلم اور ٹیلی وژن دونوں میڈیمز میں کام کرنے کی قائل نہیں ہیں

Web Desk

اگر فلم میں کام کیا تو ڈرامہ چھوڑ دوں گی، حنا طارق

وہ بیک وقت فلم اور ٹیلی وژن دونوں میڈیمز میں کام کرنے کی قائل نہیں ہیں

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اور ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا طارق نے کہا کہ اگر فلم میں کام کیا تو ڈرامہ چھوڑ دوں گی۔

اداکاری کی دنیا میں اپنی پہچان بنانے والی حنا طارق نے واضح کیا کہ وہ بیک وقت فلم اور ٹیلی وژن دونوں میڈیمز میں کام کرنے کی قائل نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کبھی فلم کرنے کا فیصلہ کیا تو ڈرامہ چھوڑ دوں گی۔ میں دونوں میڈیمز کو ایک ساتھ لے کر نہیں چل سکتی۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فلموں میں کام کرنے کا شوق نہیں، لیکن اگر کسی معیاری فلم کا حصہ بنی تو پھر ڈرامہ سیریلز سے کنارہ کشی اختیار کر لوں گی۔ میں اس معاملے میں یکسو ہوں اور سمجھتی ہوں کہ دونوں شعبوں میں بیک وقت انصاف کرنا ممکن نہیں۔

حنا طارق حال ہی میں مقبول ڈرامہ سیریل ‘نقاب’ میں اسسٹنٹ کمشنر ایمان سلیم کے کردار میں جلوہ گر ہوئیں، جس میں ان کی بااعتماد اداکاری کو ناظرین اور ناقدین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

ڈرامہ ‘نقاب’ کی ہدایت کاری سید جری خوشنود نقوی نے کی، جب کہ تحریر شافعہ خان کی تھی۔ اس کی آخری قسط 62 گزشتہ اتوار کو نشر ہوئی۔ ڈرامے کی کاسٹ میں علی انصاری، ہمایوں اشرف، غنا علی، عمارہ ملک، احمد رفیق، ہما طاہر اور حوریہ منصور جیسے فنکار شامل تھے۔

اداکارہ نے انٹرویو میں یہ بھی عندیہ دیا کہ وہ ایسے اسکرپٹس کو ترجیح دیتی ہیں جو خواتین کو بااختیار، باحوصلہ اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے والا دکھائیں۔

انہہوں نے کہا کہ میں ایسے کرداروں کی متلاشی ہوں جو میرے ناظرین کو متاثر کریں، صرف شہرت کے لیے کام کرنا میرا مقصد نہیں۔