ٹریول
19 سال بعد پاکستانیوں کیلئے کویت کے ویزے بحال
پاکستانیوں کو ورک، فیملی وزٹ، سیاحتی، کمرشل ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔
19 سال بعد پاکستانیوں کیلئے کویت کے ویزے بحال
پاکستانیوں کو ورک، فیملی وزٹ، سیاحتی، کمرشل ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔
خلیجی ریاست کویت نے تقریباً 19 برس کے طویل عرصے بعد پاکستانی شہریوں کو ویزے دینے کا سلسلہ بحال کردیا۔
کویت میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال نے اس بات کی تصدیق کی رواں برس مئی سے پاکستانی شہریوں کو مختلف کیٹیگریز کے ویزوں کا اجرا شروع ہوگیا ہے۔
پابندی کے خاتمے کے بعد اب پاکستانیوں کو ورک، فیملی وزٹ، سیاحتی، کمرشل ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سال 2011 سے پاکستانی شہریوں کو کویت کا ویزا حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔
کویت نے 2011 میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان، ایران، شام اور افغانستان کے پاسپورٹ کے حامل افراد کو ویزے دینا بند کردیے تھے۔
اس دوران اگرچہ نئے ویزے جاری نہیں ہوتے تھے تاہم جن کے پاس پہلے سے اقامے موجود تھے ان کی معیاد میں تجدید ہوتی رہتی تھی۔
البتہ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ’سرکاری طور پر کویت کی جانب سے پاکستانیوں کو ویزے کے اجرا پر کوئی پابندی نہیں تھی تاہم پاکستان ان ممالک میں شامل تھا جن کے شہریوں کو کچھ مخصوص کلیئرنس درکار تھیں اور اس عمل میں بہت زیادہ وقت لگتا تھا'۔
ان کا کہنا تھا کہ اب ویزوں کے اجرا کے عمل کو آسان کر دیا گیا ہے اور لوگوں کی ویزا درخواستوں پر کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور ان کمپنیوں کو ویزے جاری کیے جا رہے ہیں جو پاکستانی ہنر مندوں کو بھرتی کرنے اور ویزوں کے لیے درخواست دینا چاہتی ہیں۔
ڈاکٹر ظفر اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح بزنس اور وزٹ ویزوں پر بھی عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور اس عمل میں آسانی پیدا کر دی گئی ہے۔
کویت کا ورک ویزا حاصل کرنے کا طریقہ
کویت میں کام کرنے کے لیے خواہشمند افراد جس کمپنی یا کفیل کے ساتھ کام کرنے کے لیے جانا چاہتے ہیں وہاں سے ایک اسپانسر لیٹر آتا ہے جس کی بنیاد پر ویزا لگایا جاتا ہے۔
جو کمپنی یا شخص ان افراد کو اسپانسر لیٹر بھیجتا ہے وہ کفیل کہلاتا ہے جسے اقامے یعنی کویت میں رہنے کے رہائشی پرمٹ میں تجدید کرنے کا حق ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ زیادہ تر پاکستانی کفیل کی طرف سے بھیجے گئے اسپانسر پر ہی ویزا حاصل کر کے کویت جاتے ہیں اور ان کے روزگار کا زیادہ تر دارومدار کفیل کے ساتھ تعلقات پر منحصر ہوتا ہے۔
مزید خبریں
-
برطانیہ نے پاکستانیوں کیلئے ای ویزا متعارف کروادیا
-
پاکستان میں سویڈن کے ویزوں کا اجرا بحال
-
رنبیر عالیہ کے پسندیدہ سیاحتی مقام’ ماسی مارا ‘کیوں جانا چاہیے؟
-
تھائی لینڈ بھول جائیں، یہ ایشیائی ملک ہے اصل جنت
-
جاپان نے 71 ممالک کو ویزا فری انٹری دے دی
-
دنیا کا مہنگا ترین ایئرپورٹ، جہاں ایک کیلا 1800 روپے کا ملتا ہے
-
وہ ممالک جہاں سیاحوں کا نازیبا لباس پہننا سنگین جرم ہے
-
غیر ملکی سیاح نے بھارت میں ٹرین کے سفرکاتلخ تجربہ بیان کردیا
-
حج پرمٹ کے اجرا کا جدید طریقہ جانیے
-
آذربائیجان جانے کی 10 زبردست وجوہات
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Sonam Kapoor pens loving message for parents on their anniversary
Rhea Chakraborty announces break from social media
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Dennis Locorriere, Dr. Hook frontman, dies at 76
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together



