انفوٹینمنٹ
سونیا حسین شادی کے بعد شوبز چھوڑ دینگی؟
اداکارہ نے اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی بتادی
سونیا حسین شادی کے بعد شوبز چھوڑ دینگی؟
اداکارہ نے اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی بتادی
پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے اپنی شادی کے بعد شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے حوالے سے موقف جاری کردیا۔
بالی وڈ اداکارہ ’سری دیوی‘ کا پاکستانی ورژن کہلائی جانے والے اداکارہ سونیا حسین نے سال 2011 میں ٹی وی اسکرینز کی زینت بننے والے ڈرامے ’دریچہ‘ میں ایک معاون کردار نبھاتے ہوئے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد وہ متعدد ڈراموں میں لیڈنگ رولز کرتی نظر آئیں۔
سونیا حسین فلم ’مور‘ میں ’امبر‘ نامی کردار ادا کرتی دکھیں جبکہ فلم ’آزادی‘ میں انہوں نے مرکزی کردار نبھایا۔
سونیا حسین ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'دیمک' کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ یہ فلم عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی، جس میں فیصل قریشی، ثمینہ پیرزادہ اور دیگر نامور اداکار شامل ہیں۔
سونیا حسین جلد ہم ٹی وی کے نئے ڈرامہ سیریل 'معصوم' میں بھی اداکاری کرتی نظر آئیں گی جس میں ان کے ہمراہ عمران اشرف اور میکال ذوالفقار شامل ہیں۔
’عشق زہے نصیب‘ ، ’محبت تجھے الوداع‘ اور ’میری گڑیا‘ جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سونیا حسین نے یوٹیوبر و سینئر صحافی عمبرین فاطمہ کو انٹرویو دیا جس میں اُن سے شادی اور شادی کے بعد اداکاری جاری رکھنے کے حوالے سے سوال کیا گیا۔
اس سوال پر سونیا حسین نے جواب دیا کہ 'جب اچھا لڑکا ملے گا تو شادی کروں گی، میری خواہش ہے کہ میرا شوہر تعلیم یافتہ، شائستہ، خوش اخلاق اور اچھے خاندانی اقدار والا ہو، جیسا کہ ہمارے ہاں ہوتا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'اگر میرے شوہر کو میری اداکاری پسند نہ آئی تو میں اداکاری چھوڑ دوں گی کیونکہ میں پروڈکشن میں آ چکی ہوں اور اسی پر توجہ دینا چاہتی ہوں، میں چند سال مزید اداکاری کروں گی اور اس کے بعد چھوڑنے میں مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔'
یاد رہے کہ سونیا حسین کی پہلی شادی 2012 میں ہوئی تھی، جو کچھ عرصے بعد علیحدگی پر منتج ہوئی۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Olivia Rodrigo reveals OR3 launch amid Louis Partridge breakup
Kapoor family secures rights over Rishi Kapoor’s name
Monalisa Bhosle sets record straight on interfaith wedding controversy
Nicole Kidman reveals Alexander Skarsgård’s ‘deal-breaker’ trait
Charlie Puth delivers brutal blow to Timothée Chalamet after opera remark
Nicole Kidman, Pedro Pascal lead star-packed presenter lineup for 2026 Oscars
Sombr fumes at O2 Brixton Academy after fan faints during London show
Timothée Chalamet called out by Jamie Lee Curtis after viral opera controversy



