ہالی ووڈ
‘مشن امپوسیبل 8‘ کی شاندار کامیابی پر ٹام کروز خوش
امریکا میں اس فلم کا براہ راست مقابلہ ڈزنی کی مقبول فلم ‘لیلو اینڈ اسٹچ‘ کے ساتھ رہا
‘مشن امپوسیبل 8‘ کی شاندار کامیابی پر ٹام کروز خوش
امریکا میں اس فلم کا براہ راست مقابلہ ڈزنی کی مقبول فلم ‘لیلو اینڈ اسٹچ‘ کے ساتھ رہا
ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار ٹام کروز نے اپنی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ‘مشن: امپوسیبل : دی فائنل ریکوننگ‘ کی غیر معمولی کامیابی پر مداحوں اور ٹیم کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک جذباتی نوٹ تحریر کیا ہے، جس نے پرستاروں کو بھی جذباتی کر دیا۔
ٹام کروز نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اس پیغام میں کہا کہ فلم کی کامیابی صرف ایک فرد کا نہیں بلکہ پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے ہر اُس شخص کا شکریہ ادا کیا جس نے اس فلم کو حقیقت بنانے میں کردار ادا کیا چاہے وہ کیمرے کے سامنے ہوں یا پیچھے۔
واضح رہے کہ ‘مشن: امپوسیبل 8‘ نے ریلیز کے ابتدائی اختتامِ ہفتہ پر 77 ملین ڈالرز کی مقامی جبکہ 204 ملین ڈالرز کی عالمی کمائی کر کے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے، جبکہ فلم کی مجموعی عالمی آمدنی 4 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکا میں اس فلم کا براہ راست مقابلہ ڈزنی کی مقبول فلم ‘لیلو اینڈ اسٹچ‘ کے ساتھ رہا، تاہم دونوں فلموں نے باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھائی۔
ٹام کروز کے شکریہ بھرے نوٹ پر مداحوں نے محبت بھرے تبصرے کیے، ایک صارف نے تو یہاں تک لکھا کہ،‘ٹام، پلیز ہمیں رُلا مت دیجیے!‘
یہ جذباتی نوٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹام کروز نہ صرف ایک بہترین اداکار ہیں بلکہ اپنی ٹیم اور پرستاروں کی قدر کرنا بھی خوب جانتے ہیں۔
مزید خبریں
-
بیبر کا ہیلی کو بانہوں میں بھرنا مداحوں کو چونکا گیا
-
’گاڈ فادر‘ فیم ال پچینو کتنی دولت کے مالک ؟
-
آرنلڈ شوارزنیگر کی سلویسٹر اسٹالون سے دشمنی کی داستان
-
بریڈ پٹ کی ٹام کروز کے ساتھ کام کرنے کے لیے انوکھی شرط
-
کینڈل جینر کتنی امیر ہیں ؟
-
وِل اسمتھ کونسی ہالی وڈ فلموں میں کام نہ کرنے پر پشیمان؟
-
'ایف ون' کا ہیپٹک ٹریلر عام فلموں کے ٹریلر سے مختلف کیوں؟
-
جسٹن بیبر نے پاپارازیوں پر گالیوں کی بارش کردی
-
کاجول ایک بار پھر شاہ رخ کے ساتھ لَو اسٹوری کرنے کی خواہاں
-
پیٹرک شوارزنیگر اپنا سر نیم کیوں بدلناچاہتے تھے؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together
Katy Perry shares dramatic reaction to ex Josh Groban's engagement
Bollywood celebrities pour their hearts out on Mother’s Day
Gracie Abrams teases third album ‘Daughter From Hell’ arriving in July
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34


