ہالی ووڈ

طلاق کے بعد زندگی سکون میں آگئی ہے، بریڈ پٹ

بریڈپٹ اور انجلینا جولی کی طلاق کا قانونی عمل حال ہی میں مکمل ہوا ہے

Web Desk

طلاق کے بعد زندگی سکون میں آگئی ہے، بریڈ پٹ

بریڈپٹ اور انجلینا جولی کی طلاق کا قانونی عمل حال ہی میں مکمل ہوا ہے

میری ذاتی زندگی ہمیشہ خبروں کی زینت رہی ہے، بریڈ  پٹ
میری ذاتی زندگی ہمیشہ خبروں کی زینت رہی ہے، بریڈ پٹ

ہالی وڈ کے آئیکون اداکار بریڈ پٹ کا کہنا ہے کہ انجلینا جولی سے طلاق کے عمل کے بعد وہ اب سکون میں ہیں۔

بریڈ پٹ اپنی زندگی کے ایک نئے باب کے لیے تیار دکھائی دیتے ہیں، وہ اپنی آنے والی فلم ’ایف ون‘کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور حال ہی میں انجلینا جولی کے ساتھ ایک طویل قانونی جنگ کے بعد اپنی طلاق کا تصفیہ کر چکے ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں بریڈ پٹ نے اپنی ازدواجی زندگی کے اختتام پر پہلی بار کھل کر بات کی اور ساتھ ہی میڈیا میں اپنی ذاتی زندگی کے چرچے کو پریشانی کا سبب بھی قرار دیا۔

انٹرویو میں بریڈ پٹ کا کہنا تھا کہ ’میری ذاتی زندگی ہمیشہ خبروں کی زینت رہی ہے، میری ذاتی زندگی کا کوئی نہ کوئی رخ ایسا رہا ہے جس سے مجھے پریشانی کا سامنا رہا ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ذاتی زندگی کے مسائل کی وجہ سے ان کے پیشہ ورانہ کام میں خلل پڑا ہے، طلاق کے مسائل سے نکلنے کے بعد اب زندگی کافی متوازن محسوس ہورہی ہے۔

بریڈ پٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی طلاق اتنی بڑی بات نہیں تھی ، یہ بس ایک قانونی عمل تھا جو مکمل ہوا ہے اور اس طرح انہیں ایک جھنجٹ سے آزادی مل گئی ہے۔

یاد رہے کہ بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کی پہلی ملاقات 2005 کی فلم ’مسٹر اینڈ مسز اسمتھ‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی، جہاں وہ ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہو گئے۔

انہوں نے 2014 میں فرانس میں میں شادی کی، تاہم ان کی شادی بالآخر طلاق پر ختم ہوئی۔

بریڈ پٹ کی آنے والی فلم ’ایف ون‘کے ہدایت کار جوزف کوسنسکی ہیں، جنہوں نے مشہور فلم ’ٹاپ گن: میورک‘ کی بھی ہدایت کاری کی تھی۔

 یہ فلم صرف سینما گھروں اور آئی میکس میں 27 جون کو انگریزی، ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔