انفوٹینمنٹ

اداکار سعد ضمیر کی شادی پر صرف 15 ہزار خرچ؟

وہ اپنی اہلیہ کو ان کے گھر سے سادہ رخصتی کے ساتھ اپنے ساتھ لے آئے

Web Desk

اداکار سعد ضمیر کی شادی پر صرف 15 ہزار خرچ؟

وہ اپنی اہلیہ کو ان کے گھر سے سادہ رخصتی کے ساتھ اپنے ساتھ لے آئے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نوجوان اور باصلاحیت اداکار سعد ضمیر فریدی نے اپنی زندگی کا ایک ایسا پہلو سب کے ساتھ شیئر کیا جو نہایت سادہ مگر بے حد متاثر کن ہے۔

ایک ویب شو میں گفتگو کرتے ہوئے سعد نے بتایا کہ ان کی شادی صرف 15 ہزار روپے میں ہوئی تھی۔ 

 نہ کوئی بینڈ، نہ بارات، نہ مہنگے ملبوسات، بس سادہ نکاح اور خلوص بھری رخصتی۔

سعد نے اپنی محبت کی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ وہ اور اُن کی اہلیہ عالیہ ناپا میں ایک ساتھ پڑھتے تھے، دوستی ہوئی، وقت گزرا، دل ایک دوسرے کی طرف مائل ہوئے اور پھر دونوں نے ایک ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔

سعد نے مسکراتے ہوئے کہا کہ،‘میرے پاس اُس وقت صرف 15 ہزار روپے تھے، اور ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم شادی کو سادہ رکھیں گے۔ میں بس ان کے گھر گیا، اور انہیں اپنے ساتھ لے آیا۔‘

اُن کے لیے اصل خوشی اس بات میں تھی کہ وہ اور اُن کی زندگی کی ساتھی ایک دِل، ایک نیت اور ایک سادہ وعدے کے ساتھ ایک نئی زندگی کا آغاز کریں۔ نہ کسی نے اعتراض کیا، نہ کوئی شکوہ ہوا بس محبت، سمجھوتہ اور قبولیت کی ایک خوبصورت مثال قائم ہوئی۔

یہ کہانی ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ محبت جب خالص ہو، تو سادگی بھی سب سے خوبصورت لگتی ہے۔ اور شاید یہی رشتہ سب سے مضبوط بھی ہوتا ہےجس کی بنیاد نمود و نمائش نہیں، بلکہ سچائی اور خلوص ہو۔