خواتین کی کمائی میں برکت نہ ہونے کا تاثر غلط ہے، ثمینہ پیرزادہ
اگر میری کمائی میں برکت نہ ہوتی، تو میں یہ سب کیسے کر پاتی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے خواتین کی آمدنی سے متعلق معاشرتی تاثر کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
انٹرویو کے مختلف اقتباسات سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں، جن میں وہ خواتین کی خودمختاری، محنت اور باعزت کمائی کے حق میں کھل کر بات کرتی نظر آتی ہیں۔
ثمینہ نے نہایت سادگی اور سچائی سے جواب دیا کہ یہ سب فضول باتیں ہیں۔ میں نے اپنی زندگی میں بہت محنت کی ہے۔ گھر کو سنوارا، بیٹیوں کی پرورش کی، ان کو پڑھایا، ان کے خوابوں کو سچ کیا۔ اگر میری کمائی میں برکت نہ ہوتی، تو میں یہ سب کیسے کر پاتی؟
انہوں نے اپنے شوہر، عثمان پیرزادہ کی بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چند دن پہلے عثمان نے مجھ سے کہا کہ تم نے ہماری بیٹیوں کو کتنی خوبصورتی سے تعلیم دی ہے، ان کی تربیت کی ہے۔ ہم دونوں نے مل کر زندگی کو سنوارا ہے،میں نے بچیوں کو سنبھالا، انہوں نے گھر بنایا اور ہم نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور بات صرف کمائی کی نہیں، تربیت کی بھی ہے۔
ثمینہ پیرزادہ نے ایک خوبصورت بات کہی جو ہر مرد اور ہر ماں کے لیے ایک پیغام ہے کہ مجھے پرواہ نہیں کہ کوئی میرے لیے دروازہ کھولتا ہے یا نہیں لیکن اگر کوئی مرد دروازہ کھولتا ہے، تو میں سمجھتی ہوں کہ اس کی ماں نے بہت اچھی تربیت کی ہے۔ جب عثمان میرے لیے دروازہ کھولتے ہیں تو میں دل سے کہتی ہوں کہ امی، آپ نے واقعی بہت اچھا کام کیا ہے۔
-
دلچسپ و خاص 50 منٹ پہلے
کرشمہ کپور کے سابق شوہر 53 سال کی عمر میں چل بسے
-
فلم / ٹی وی 59 منٹ پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
وائرل اسٹوریز 1 گھنٹے پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 2 گھنٹے پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی