اسکینڈلز

ریچل گپتا سے مس گرینڈ انٹرنیشنل کا تاج واپس لے لیا گیا

ریچل نے وعدہ کیا ہے کہ وہ جلد ایک تفصیلی ویڈیو جاری کریں گی

Web Desk

ریچل گپتا سے مس گرینڈ انٹرنیشنل کا تاج واپس لے لیا گیا

ریچل نے وعدہ کیا ہے کہ وہ جلد ایک تفصیلی ویڈیو جاری کریں گی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

بھارت کی پہلی مس گرینڈ انٹرنیشنل ریچل گپتا کے تاج کی واپسی کے بعد متعدد سوالات جنم لے رہے ہیں کہ آیا تاج ان سے واپس لیا گیا یا انہوں نے اختلافات کے باعث خود یہ قدم اٹھایا۔

 یہ تنازع ایک بار پھر عالمی بیوٹی پیجینٹس میں موجود دباؤ، سیاست اور استحصالی ماحول کو نمایاں کر رہا ہے۔

چند دن قبل تنظیم کی طرف سے یہ اعلان سامنے آیا تھا کہ ریچل کو ان کی ذمہ داریوں میں کوتاہی کے باعث ہٹایا گیا ہے۔

 ان پر بغیر اجازت پراجیکٹس میں شرکت اور ایک بین الاقوامی ٹرپ سے انکار کا الزام عائد کیا گیا لیکن ریچل کی کہانی اس سے مختلف ہے۔اپنے انسٹاگرام پیغام میں انہوں نے نہایت جذباتی انداز میں لکھا کہ مس گرینڈ انٹرنیشنل بننا میری زندگی کا سب سے خوبصورت خواب تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ ‘جیسے جیسے وقت گزرا، میں نے دیکھا کہ وعدے پورے نہیں ہو رہے، ماحول زہریلا بنتا جا رہا ہے، اور میرے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے، وہ میرے خواب سے میل نہیں کھاتا۔ میں نے بہت برداشت کیا، لیکن اب مزید خاموش نہیں رہ سکتی۔‘

ریچل نے وعدہ کیا ہے کہ وہ جلد ایک تفصیلی ویڈیو جاری کریں گی، جس میں وہ اس تمام سفر، مشکلات اور اندرونی حقائق کو بے نقاب کریں گی۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ چند روز قبل ہی مس انگلینڈ 2025، میلا ماگی نے بھی مس ورلڈ انڈیا مقابلے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جہاں انہوں نے اسپانسرز کے استحصالی رویے اور شرکاء پر لباس کے حوالے سے دباؤ کی نشاندہی کی تھی۔

یہ تمام واقعات عالمی بیوٹی پیجینٹس میں شفافیت، اخلاقیات اور شرکاء کے تحفظ سے متعلق کئی سوالات کو جنم دے رہے ہیں، جن پر سنجیدہ غور و فکر کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین