فلم / ٹی وی

کاجول کی ہارر فلم ’ماں’ کا ٹریلر دل دہلا گیا

رونگٹے کھڑے کردینے کیلئے فلم کا صرف ٹریلر ہی کافی ہے.

Web Desk

کاجول کی ہارر فلم ’ماں’ کا ٹریلر دل دہلا گیا

رونگٹے کھڑے کردینے کیلئے فلم کا صرف ٹریلر ہی کافی ہے.

رونگٹے کھڑے کردینے کیلئے فلم کا صرف ٹریلر ہی کافی ہے
رونگٹے کھڑے کردینے کیلئے فلم کا صرف ٹریلر ہی کافی ہے

بھارتی اداکارہ کاجول کی نئی ہارر فلم ’ماں’ کے ٹریلر نے فلم بینوں کے ذہنوں کوچکرا کر رکھ دیا، جبکہ پوری فلم کا ٹوئسٹ دیکھنا  ابھی باقی ہے۔

1992 میں فلم ‘بےخودی‘ سے اپنی اداکاری کا آغاز کرنے کے بعد سے کاجول نے اپنی پرفارمنس سے فلمیں دیکھنے والوں کے دل جیتے ہیں اور خود کو ایک اسٹار کے طور پر متعارف کروایا۔

وہ 1993 کی فلم بازیگر، 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ اور 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ سے سُپر اسٹار بنیں۔

اب صارفین انہیں ہارر فلم میں دیکھنے کیلئے بےتاب ہیں جسکا ٹریلر منظر عام پر آتے ہی رونگٹے کھڑے کرگیا۔

اگر آپ بھی ہارر فلموں کے شوقین ہیں تو پھر سال 2024 میں ریلیز ہونے والی مافوق الفطرت ہارر فلم ’شیطان’ تو ضرور ہی دیکھی ہوگی؟ اور پھر شردھا کپور کی ’استری2’ کی کہانی سے بھی ضرور ہی واقف ہونگے لیکن اب زرا دل تھام کر بیٹھیں کیونکہ اس بار آپکا دل پہلے سے کہیں زیادہ دہلنے والا ہے کیونکہ ’ماں’ نامی یہ ہارر فلم توقعات سے کہیں زیادہ خوفناک اور پراسرار ہے۔

جیو اسٹوڈیو کے یوٹیوب چینل پر اب سے کچھ دیر قبل فلم کا ٹریلر اپلوڈ کیا گیا ہے جو 2 منٹ 24 سیکنڈ پر مشتمل ہے۔

ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس فلم میں کاجول اپنی بیٹی کو پراسرار قوتوں سے بچانے کے لئے ہر حد پار کرنے کو تیار ہی، کیونکہ یہ فلم ’ماں’کی ایک ایسی کہانی بیان کرے گی جو خوف ، خون اور دھوکا دہی سے جڑی ہوئی شیطانی لعنت کو ختم کرنے کے لئے ’کالی’ بن جاتی ہے۔

ٹریلر کے بارے میں:

ٹریلر کا آغاز کاجول کی کار ڈرائیو سے ہوتا ہے، جہاں وہ اپنی بیٹی کو ایک گھنے جنگل کے راستے سے لے جا رہی ہوتی ہیں، بیٹی ماہواری کے درد کی شکایت کرتی ہے، جس پر کاجول اُسے تسلی دیتی ہیں کہ وہ جلد رکیں گے اور سب ٹھیک ہو جائے گا۔

لیکن منصوبے کے مطابق کچھ نہیں ہوتا، کیونکہ اچانک ایک پراسرار سایہ کار کی کھڑکی پر زور سے ٹکراتا ہے، اس کے بعد ماں بیٹی کی جوڑی خود کو ایک انجان جگہ ’چندن پور’ میں پاتی ہے، جہاں ایک تاریک اور خوفناک باب کھلنے والا ہے۔

کاجول اپنی بیٹی کو سختی سے کہتی ہیں کہ بغیر اجازت باہر نہ نکلے لیکن پھر جلد ہی انہیں ایک منحوس درخت کے بارے میں معلوم ہوتا ہے، جس کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ اس میں شیطانی روحیں بسی ہوئی ہیں۔

آگے چل کر فلم میں اداکار رونیت رائے کا کردار بھی سامنے آتا ہے، جو انکشاف کرتا ہے کہ حالیہ مہینوں میں اسی مقام سے کئی لڑکیاں پراسرار طور پر غائب ہو چکی ہیں۔

جسکے بعد ایک ماں کی حیثیت سے غصے اور خوف میں ڈوبی کاجول اعلان کرتی ہیں کہ میں اپنی بیٹی کو اس لعنت کو ختم کرنے کی قربانی نہیں بننے دوں گی!’

ٹریلر ایک سنسنی خیز اور جذباتی ہارر کہانی کا وعدہ کرتا ہے، جہاں ماں کی محبت اور قربانی شیطانی ظلم کے خلاف آخری ہتھیار بن جاتی ہے۔

مداحوں کے رد عمل:

ابھی اس ٹریلر کو اپلوڈ ہوئے کچھ ہی وقت گزرا ہے کہ دیکھنے والوں کی تعداد 18 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور اس تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ٹریلر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ، ایک مداح نے تبصرہ کیاکہ،‘یہ شدید اور ڈراؤنا لگتا ہے!’  ایک دوسرے پرستار نے کہاکہ،‘ پروڈکشن ہاؤسز کو ایکشن اور رومانٹک سامان کی بجائے ہارر لائنز کی کھوج کرتے ہوئےدیکھ کر بہت خوشی ہوئی!’۔

’ماں’ کے بارے میں:

یاد رہے کہ  اس ہارر فلم کی ہدایت کاری کے فرائض وشال فریا نبھارہے ہیں جبکہ اسے اجے دیوگن اور جیوتی سببرائن نے تیار کیا ہے۔

 سیوین کواڈراس نے اسکرین پلے لکھا ، جبکہ سندیپ فرانسس ایڈیٹر ہیں۔ فلم کے میوزک کمپوزر سخت اپادھیائے ، راکی ​​کھنہ اور شیو ملہوترا ہیں۔

اس تجربہ کار ٹیم کی زیر نگرانی یہ فلم 27 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے جسکا شائقین بے صبری سے انتظار کرتے نظر آرہے ہیں۔