'دیمک' کی شوٹنگ کے دوران سونیا حسین کیساتھ خوفناک واقعہ
سونیا حسین نے سیٹ پر ہونے والی پیرانارمل ایکٹیویٹیز کے قصے سنادیے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دلکش ماڈل و اداکارہ سونیا حسین نے اپنی اپکمنگ ہارر فلم 'دیمک' کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے کچھ عجیب و غریب واقعات مداحوں سے شیئر کردیے۔
اداکارہ سونیا حسین ان دنوں اپنی فلم ‘دیمک‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے پاپارازی کو دیے جانے والے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں فلم دیمک سے حوالے سے دلچسپ باتیں کی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ ا نسٹاگرام پر اداکارہ کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے دیمک کے سیٹ پر ہونے والے خوفناک واقعات کا ذکر کیا۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سونیا حسین نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران کوئی بڑا واقعہ تو پیش نہیں آیا لیکن کچھ عجیب و غریب باتیں ضرور ہوئیں جیسے کبھی کبھار اچانک جنریٹر بند ہوجاتا تھا حالانکہ کسی اور سیٹ پر ایسا نہیں ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘ بعض اوقات سیٹ پر شوٹنگ کے دوران لائٹ اچانک چلی جاتی تھی جس کے باعث ہمیں سین کو دوبارہ شوٹ کرنا پڑتا تھا‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘دلچسپ بات یہ ہے کہ کبھی کبھی ایسی آوازیں آتی تھیں جیسے کوئی چیزیں کھسکا رہا ہو لیکن یہ نہیں معلوم ہوپایا کہ وہ آوازیں کون پیدا کرتا تھا لیکن جب سیٹ پر ایسا ہوتا تھا جو کافی عجیب لگتا تھا‘۔
جنات پر یقین سے متعلق سوال کے جواب میں سونیا حسین نے کہا کہ ‘وہ جنات پر یقین رکھتی ہیں کیونکہ ان کا ذکر قرآن پاک میں بھی آیا ہے اس لیے ان کی حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا‘۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فلم 'دیمک' کی کہانی کوئی خیالی تصور نہیں بلکہ سچے واقعات پر مبنی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ مانتی ہیں کہ جنات حقیقت میں موجود ہوتے ہیں اور اگر ان کا ذکر کیا جائے تو وہ آس پاس آ بھی جاتے ہیں۔
اداکارہ نے خوف کی نوعیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈر یا خوف دراصل ایک ایسا احساس ہے جسے انسان خود محسوس کرتا ہے‘۔
سونیا نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ‘کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو پیرانارمل ہوتی ہیں یعنی کچھ طاقتیں اچھی اور کچھ بری ہوتی ہیں جن کے بارے میں ہم نے اپنے نظریات قائم کر لیے ہوتے ہیں مگر درحقیقت یہ سب ہمارے اندرونی احساسات ہوتے ہیں‘۔
فلم دیمک کے بارے میں
سونیا حسین اور فیصل قریشی کی فلم ’دیمک‘ کو عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا اور جہاں اس فلم کا مقابلہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی رومانٹک کامیڈی فلم ’لو گرو‘ سے ہوگا۔
رافع راشدی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دیمک‘ کی کہانی عائشہ مظفر نے لکھی ہے اور یہ ان کی بطور رائٹر پہلی فلم ہوگی، فلم کی میگا کاسٹ میں جاوید شیخ، ثمینہ پیرزادہ، بشریٰ انصاری، سونیا حسین، فیصل قریشی اور ثمن انصاری سمیت دیگر نامور اداکار شامل ہیں۔
فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر سے کہانی کو مکمل طور پر سمجھنا مشکل ہے تاہم عندیہ ملتا ہے کہ فلم میں ثمینہ پیرزادہ مرکزی مشکل کردار میں نظر آئیں گی۔
ٹریلر میں ثمینہ پیرزادہ، بشریٰ انصاری، جاوید شیخ اور سونیا حسین سمیت دیگر کے کرداروں کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔
ٹریلر سے یہ بھی اشارہ ملتا ہے کہ فلم کی کہانی فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ سونیا حسین اور ان کی والدہ ثمینہ پیرزادہ کے گرد گھومتی ہے۔
ٹریلر میں ثمینہ پیرزادہ کو ایک پیچیدہ اور مشکل کردار میں دکھایا گیا ہے جب کہ وہ اپنے بیٹے یعنی فیصل قریشی کو اہلیہ سونیا حسین کے خلاف بھی ورغلاتی دکھائی دیتی ہیں اور انہیں یہ بتاتی ہیں کہ ان کی بیوی نے ان پر کالا جادو کر رکھا ہے۔
ٹریلر میں خوفناک مناظر بھی دکھائے گئے ہیں جو ہارر کے شائقین کے لیے تجسس پیدا کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ دیمک کا عید پر باکس آفس پر میگا بجٹ فلم ’لو گرو‘ سے سخت مقابلہ متوقع ہے۔
-
بالی ووڈ 19 منٹ پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی
-
انفوٹینمنٹ 33 منٹ پہلے
عاصم اور میرب کے ایک ساتھ آخری لمحات توجہ کا مرکز
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
فلم ماں؛ کاجول کی اجے اور آر مادھون کے کیمیو پر لب کشائی
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
میرب سے علیحدگی، ہانیہ ایک بار پھر عاصم کی لائف میں اِن؟